مدنی ستارے

ماہنامہ جنوری2022

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پر بھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (عارف والا) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے14 سالہ احسن شبیر بن محمد شبیر کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 1ماہ 15 دن میں ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کیا جبکہ 8ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی۔ 1سال سے نمازِ پنجگانہ ، تہجّد اور اشراق چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ علم ِدین کے حصول کیلئے امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت اور المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کی 50 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ بھی کر چکے ہیں۔

 ان کے استاذِ محترم قاری محمد شاہسوار عطّاری (ذیلی حلقہ ذمہ دار) ان کے بارے میں تأثّرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ! مکمل حفظ میرے پاس ہی کیا ہے ، سبق زیادہ اور بغیر غلطی کے سناتے تھے جبکہ سبقی اورمنزل کے حوالے سے بھی کبھی کوئی شکایت نہیں ملی ، بہت سنجیدہ اور پڑھائی میں مگن رہنے والا طالبِ علم ہے۔


Share

Articles

Comments


Security Code