علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولانا سیّد محمد نوید عطّاری صاحب (ناظمِ جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنزُالایمان ، گرومندرکراچی) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر ماہ بڑی آب و تاب کے ساتھ شائع ہورہا ہے۔ سہل و آسان لفظوں اور جملوں میں مضامین تحریر ہوتے ہیں۔ عقائد و اعمال کے تحفُّظ کے ساتھ اِصلاح سے بھرپور شمارہ ہے۔ ہر ماہ کا شمارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور مجلسِ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے لئے بے ساختہ دعائیں نکلتی ہیں۔ اللہ پاک اس کی اِشاعت میں حصہ لینے والوں کو دوجہانوں کی بھلائیوں ، خوشیوں اور نعمتوں سے نوازے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اسلامی بھائیوں کے تأثرات
(2) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا بات ہے۔ چھوٹا بڑا ہر کوئی ماہنامہ کے فیضان سے مستفید ہورہا ہے۔ اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کوبارھویں والےآقا کےصدقے ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(سیّد عارف باپو ، مبلِّغِ دعوتِ اسلامی ، مدینہ منوّرہ)
(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا ماہنامہ ہے۔ اس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری کے مضمون فریاد اور مدنی مذاکرے کے سوال جواب سے بہت معلومات ملتی ہیں۔ اللہ پاک مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(سیِّد عادل عطّاری ، میرپورخاص سندھ)
(4)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!میں اور میرے گھر والے بڑے شوق سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اس ماہنامہ سے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ گیارھویں شریف(ربیعُ الآخر1441ھ) کے ماہنامہ کے آخر میں جو امیرِ اہلِ سنّت کی تحریر ہے “ نمازی بڑھانے کے نسخے “ مجھے بہت پسند آئی ہے۔
(غلام یاسین ، چک نمبر101ڈی این بی ، بہاولپور پنجاب)
بچّوں کے تأثرات
(5)میں نے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جمادَی الاُولیٰ 1441ھ سے “ آؤ بچو! حدیثِ رسول سنتے ہیں “ مضمون پڑھا۔ بہت اچھا لگا اور اس سے یہ سبق ملا کہ ہمیں جانوروں کو تنگ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ بے زبان ہوتے ہیں۔
(محمد ایان تنویر ، طارق روڈ کراچی)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے ذریعے علم کے ساتھ عمل کرنے کا جذبہ بھی ملتا ہے۔ ویسے تو اس کے تمام ہی مضامین اپنی مثال آپ ہیں لیکن شرعی مسائل کی راہنمائی کے لئے دارُالاِفتاء اہلِ سنّت ، احکامِ تجارت اور اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل کے سلسلوں کی تو کیا ہی بات ہے! ( بنتِ نعیم مدنیہ ، کراچی)
(7)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سبزیوں اور پھلوں کے فوائد والا سلسلہ بہت پسند ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ یہ پڑھ کر اس ماہ کی خاص سبزیاں اور پھل استعمال کروں۔ (اُمِّ فرحان ، فیصل آباد)
Comments