
مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز: اس مجلس کے تحت جنوری2020ء میں پاکستان کے مختلف شہروں(حیدرآباد کابینہ میں58 مقامات پر ، جامعۃُ المدینہ رحمت کالونی رحیم یار خان ، گولارچی سجاول کابینہ اور کراچی ایسٹ زون کی بِن قاسم کابینہ میں 17 مقامات پر ، ٹھٹھہ کابینہ کے پانچ مقامات گھارو ، ٹھٹھہ اور ساکرو ڈویژن کے علاقہ غریب آباد مارکیٹ دھابیجی ، ٹھٹھہ ، مکلی اور ساکرو میں ، حافظ آباد کابینہ میں چھ مقامات پر ، کراچی ریجن کی کلفٹن کابینہ میں نو مقامات) میں “ جنّت کا راستہ کورس “ منعقد کئے گئے جن میں 2600 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان کورسز میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے ، روزانہ فکرِ مدینہ کرنے اور مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی * ملتان ریجن میں 26مقامات پر Basics Of Islam کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ، وُضو ، غسل اور نَماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع ملا * ملتان ریجن میں 35مقامات پر “ فیضانِ ایمانیات “ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 676 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے واقعات ، صَحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کے عشقِ رسول پر مبنی واقعات ، شرعی اصطلاحات ، اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ شعبۂ تعلیم کے تحت ہونے والے مدنی کام:* دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم (للبنات) کے تحت مختلف اسکولز (شہدادپور میں دی ایجوکیٹرز اسکول ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ، ابراہیم حیدری کراچی ميں گورنمنٹ گرلز سیکنڈرى اسکول ، جعفری ٹاؤن بہاول پور میں The Bright School ، کھارادر کراچی میں رضا فاؤنڈیشن اسکول سمیت کئی تعلیمی اداروں) میں اسٹوڈنٹس اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں ہر بدھ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ مختلف مدنی خبریں: * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24جنوری2020ء کو واہ کینٹ ڈویژن میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مجلس کفن دفن کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا * صدر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلسِ بیرونِ ملک کی کفن دفن ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا دُرست طریقہ سکھایا * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 جنوری2020ء ڈویژن جوڑے پل میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی * دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی * 26 جنوری 2020ء کو اوکاڑہ میں واقع دبئی میرج ہال میں اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ صوبائی سطح کی شعبۂ تعلیم ذمّہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ اسٹوڈنٹس نے گھر درس دینے اور درسِ نظامی کرنےکی نیّت کی۔
Comments