آپ کے تأثرات
ماہنامہ فروری2022
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)بنتِ غلام نبی مدنیہ (جامعۃُ المدینہ گرلز ، ناظم آباد ، کراچی) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ امت کی خیر خواہی کے لئے دعوتِ اسلامی کی ایک اور بہترین کاوش ہے ، اس میں اعلیٰ مواد کا ذخیرہ مستند حوالہ جات کے ساتھ موجود ہوتا ہے ، اس کی تحریروں میں ہر ایک کیلئے دلچسپی کا سامان ہے ، بچّوں ، عورتوں اور نوجوانوں کے خاص مضامین سے یہ شمارہ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، اس کے مطالعے کے ذریعے علمی مواد ، شرعی احکام ، معاشرتی مسائل کی معلومات حاصل ہوتی ہیں ، ہر ماہ کے فضائل اور واقعات بھی توجہ کے حامل ہوتے ہیں۔
(2)قاری محمد علی عطاری (ناظم مدرسۃُ المدینہ مہاجر کیمپ نمبر7 ، ڈویژن ذمّہ دار مہاجر کیمپ نمبر1 ، بلدیہ ٹاؤن ، کراچی) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا پیپر ، اس کی پرنٹنگ اور مُستند مواد اپنی مثال آپ ہے ، اس میں قراٰن و حدیث کی روشنی میں دلچسپ معلومات شامل کی جاتی ہیں ، اس میں بچوں اور اسلامی بہنوں کیلئے بھی الگ سے مضامین شائع کئے جاتے ہیں جو ایک بہت اچھی کاوش ہے۔ اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی پوری ٹیم کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے جنہوں نے اس دور میں اس قدر بہترین میگزین شائع کرکے ایک بہت زبردست کارنامہ انجام دیا ہے ، سچ کہا ہے کسی نے : کام کو سلام!
متفرق تأثرات
(3)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے زندگی کے بہت سے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملی ہے ، میں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مشورہ نہیں بلکہ دعا دوں گا کہ اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین(ابوبکر ، مرید کے ضلع شیخوپورہ) (4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا یہ انداز بہت اچھا ہے کہ اس میں ہر مہینے کی مناسبت سے بزرگوں کی وِلادت یا وصال کا ذکر کیا جاتا ہے۔ (محمد اکرام ، باگڑیانوالہ ، گجرات) (5)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں “ ہاتھی سب کا ساتھی “ کہانی بہت اچھی لگی۔ (زریاب ایوبی ، فیروزہ ، تحصیل لیاقت پور ، ضلع رحیم یار خان ، پنجاب) (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سندھی میں کب آئے گا؟ تاکہ وہ لوگ جنہیں اُردو پڑھنا نہیں آتی سندھی میں ماہنامہ پڑھ سکیں جیسے اندرونِ سندھ میں بہت سے لوگوں کو اُردو نہیں آتی۔ (محمد جان ، ضلع ٹھٹھہ ، تحصیل کیٹی بندر) (7)دعوتِ اسلامی کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اُمّتِ مسلمہ پر احسان ہے کہ اس میں فُضولیات وغیرہ سے بچ کر اَخلاقی تربیت کا سامان ہے ، اس میں بچے سے لے کر بڑے تک کیلئے دلچسپ مضامین ہیں ، دل چاہتا ہے کہ پڑھتے جاؤ۔ (بنتِ نُصرت عطّاریہ ، حیدرآباد) (8)اللہ پاک کے فضل و کرم سے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی دھوم دھام ہے ، دعوتِ اسلامی کے جہاں دیگر شعبوں سے علمِ دین کے موتی چننے کو مل رہے ہیں وہیں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کا خزانہ ہے اس کے پڑھنے سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے اور اس سے بزرگوں کے اَعراس ، اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل اور بچّوں کی تربیت کے حوالے سے زبردست اور دلچسپ معلومات حاصل ہوتی ہیں ، اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ (اُمِّ بلال ، ذمّہ دار دارُالسنہ للبنات ، سیالکوٹ) (09)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت سے متعلق واقعات پڑھ کر دل کو سُکون ملتا ہے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحبت میں اضافہ ہوتا ہے ، اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکتوں سے ہم سب کو مالا مال فرمائے۔ اٰمین(اُمِّ عثمان ، کوونٹری ، U.K)
Comments