بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت
امی ابو کی خدمت کیجئے
* مولانااویس یامین عطاری مدنی
ماہنامہ فروری2022
اچّھے بچّو!
امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :
چھوٹے بچّوں کو وَالدین کی خدمت کرنی چاہئے ، ابھی سے خدمت کریں گے تو بڑے ہوکر بھی کریں گے ، نیز اِس سے ماں باپ کی دُعائیں ملیں گی اور وہ خوش بھی ہوں گے۔ (امیراہل سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات ، ص13)
پیارے بچّو! ہمیں امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے اپنے امّی ابّو کی بات مان کر اُن کی خدمت کرنی چاہئے ، امّی ابّو کسی کام کا کہیں مثلاً دودھ ، دہی ، چینی ، چاول وغیرہ لادو یا دسترخوان لگالو یا دسترخوان سے برتن اٹھاکر کچن میں رکھ دو تو ہمیں خوشی خوشی یہ سب کام کرنے چاہئیں تاکہ امّی ابّو ہم سے خوش ہوکر ہمیں خوب دُعائیں دیں۔ اللہ پاک ہمارے امّی ابّو کو صحت و تندرستی بھری لمبی عمر عطا فرمائے ، اٰمین۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی
Comments