آپ کے تأثرات

مارچ2021ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا حافظ محمد اسلم رضوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ انوارِ طیبہ ، ضلع خاران ، بلوچستان) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے متعدد مقامات کا مطالعہ کیا ، اس کو ہر شعبے کے افراد کیلئے فائدہ مند پایا ، یقیناً اس عظیم خدمت سے انسانیت کی دینی اور دنیاوی ہر سطح پر تربیت ہو رہی ہے ، بچّوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک طلبہ ، علما ، عوام ، تاجر حضرات اور عورتوں کے لئے بھی اس ماہنامہ میں کافی مواد موجود ہے ، دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو اسی طرح دن دونی  رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور یہ دین کا پیغام دنیا کے ہر کونے میں پہنچائے

(2)مولانا قاری محمد رفیق سعیدی (ناظمِ اعلیٰ جامعہ اسلامیہ انوارِ مصطفےٰ) : اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مطالعہ کا شرف حاصل ہوتا ہےاور مدنی چینل کے پروگرام دیکھ کر بھی دل خوش ہوتا ہے ، اللہ پاک ہماری دعوتِ اسلامی کو اعلیٰ ترین کامیابیاں عطا فرمائے ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک دل چسپ میگزین ہے ، اس میں بہت ہی خوبصورت اور معلوماتی مضامین ہوتے ہیں ، میں “ مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ ، “ فریاد “ ، “ دارُالافتاء اہلِ سنّت “ اور مفتی قاسم صاحب کے مضامین بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ (محمد ثقلین رضا عطّاری ، حسن ابدال ، ضلع اٹک)

(4)اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مختلف موضوعات پر بہت ہی دل چسپ معلومات ملتی ہیں ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے سے دیگر کتابوں کا مطالعہ کرنے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔ (عدنان بخش ، کراچی)

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے سے ہمیں بہت اچھی اچھی معلومات ملتی ہیں اور  ہم کہانیاں پڑھ کر ان کے نتائج پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ (محمد صدیق شاہد ، خانیوال)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ صوری و معنوی خوبیوں سے آراستہ ، بہترین تحریروں سے مرصع اور مختلف عنوانات کے تحت رنگ برنگے خاکوں اور خطاطی کے نمونوں سے سجا ہوا ہے ، اس کے دلکش صفحات ، طَباعَت اور اِشاعَت ایک سےبڑھ کر ایک ہے ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین سکھانے والا ، معاشرتی خامیوں کو اُجاگر کرکے اُن کا حل بتانے والا اور روح و جسم کی اصلاح کرنے والا ہے ، اس کے تربیتی مضامین انتہائی سادہ اور مؤثر انداز میں ہوتے ہیں ، اس کے ذریعے ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد سے نہ صرف آگاہی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اس ماہنامہ میں موجود مہکتے مدنی پھولوں سے اپنے روح و قلب کو مہکا سکتے ہیں ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے ، اٰمین۔

(بنتِ ابرار مدنیہ ، جامعۃُ المدینہ للبنات ، کراچی)

(7)مَا شَآءَ اللہ پورا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا ہے لیکن مجھے عبدُالحبیب عطّاری بھائی کا “ سفر نامہ “ بہت اچھا لگتا ہے ، اللہ پاک عبدُالحبیب عطّاری بھائی کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرمائے ، اٰمین۔ (بنتِ ظہور ، منڈی بہاؤ الدین)

(8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا بات ہے! مَا شَآءَ اللہ ہر شمارے میں شان دار مضامین ہوتے ہیں اور ہر شمارے کا سَرِوَرْق (Main Title) بھی انتہائی خوب صورت ہوتا ہے ، جون 2020ء کے شمارے میں نگرانِ شوریٰ کی تحریر “ کام لینے کے طریقے “ سے تربیت کے کافی مدنی پھول ملے ، اسلامی بہنوں کے حوالے سے بھی بہت عمدہ تحریریں ہوتی ہیں۔ (اُمِّ بغداد ، ذمّہ دار شعبہ اورادِ عطّاریہ)


Share