تعزیت و عیادت

ماہنامہ مارچ2021

علّامہ قاضی فضلِ رسول حیدر رضوی کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی  عُفِیَ عَنْہُ  کی جانب سے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ جانشین و صاحبزادہ حضرت پیر فیضِ رسول رضوی صاحب (رئیسُ الجامعہ محدثِ اعظم پاکستان ، رضا نگر ، چنیوٹ) ، صاحبزادہ فیض جیلانی رضوی اور صاحبزادہ فیضِ رضا رضوی کے والدِ محترم صاحبزادہ و جانشینِ محدثِ اعظم پاکستان ، پیرِ طریقت حضرت علّامہ قاضی فضلِ رسول حیدر رضوی شوگر اور دل کے امراض کے سبب 29ربیعُ الآخر شریف 1442ھ کو 78 سال کی عمر میں فیصل آباد میں وِصال فرماگئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔

امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے حضرت کے تمام سوگواروں سے تعزیت بھی کی ، حضرت کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا اور فکرِ آخرت پر مشتمل مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا : موت اٹل ہے ، ہم کو اس سے غافل ہونا زیب نہیں دیتا ، اسی دنیا میں رہتے ہوئے موت سے پہلے پہلے اپنی آخرت کی تیاری کرنی ہے ، دنیا مختصر ہے مگر قیامت و آخرت مختصر نہیں ، قیامت کے بعد جنّت میں جانا یا نَعُوذُ بِاللہ دوزخ ٹھکانا ہے ہمیں نہیں پتا ، ہم نہیں جانتے کہ ہمارا انجام کیا ہوگا ، ہمارا خاتمہ کیسا ہوگا ، اس لئے ہرگز ہرگز غفلت نہیں کرنی چاہئے۔

سیّد افضل میاں قادری کے انتقال پر تعزیت

سیّد افضل میاں قادری برکاتی طویل علالت کے بعد 29 ربیعُ الآخر شریف 1442ھ کو 56 سال کی عمر میں مارہرہ مُطَہّرہ میں وِصال فرماگئے۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے آپ کے صاحبزادے سیّد برکات حیدر شاہ صاحِب اوران کے بھائیوں امینِ ملّت قبلہ علّامہ سیّد امین میاں برکاتی صاحِب ، حضرت قبلہ سیّد اشرف میاں برکاتی صاحِب اور رفیقِ ملّت حضرت علّامہ نجیب حیدر میاں قادری برکاتی صاحِب سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

ربیعُ الآخر1442ھ میں وفات پانے والوں کے نام

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے (1)پیرِ طریقت علّامہ سیّد شاہ اسماعیل پیر حسینی رضوی قادری(سجادہ نشین گلشن طاہر کرنول آندھرا پردیش ، ہند))[i](  (2)حضرت عبدُالمنان قادری (کراچی) )[ii](  (3)حضرت مولانا شمیم اشرف ازہری (موریشس) )[iii](  (4)حضرت مولانا حسین قلندرانی(خضدار ، بلوچستان) )[iv]( (5)استاذُالعلماء مفتی شریف گل قادری(مردان ، خیبرپختون خواہ) )[v](  (6)پیر سیّد غلام مصطفےٰ شاہ بخاری (فتح پور ، لیہ پنجاب) )[vi](  سمیت دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر ان کے سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

دعائے صحت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے * نبیرۂ صدرُ الشریعہ حضرت مفتی انعامُ المصطفیٰ اعظمی * سراجُ الفقہاء حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد نظامُ الدّین رضوی * حضرت علّامہ مولانا مفتی نسیم مصباحی * حضرت مولانا مفتی احمد میاں برکاتی * حضرت مولانا نذیر احمد پانپوری * حضرت مولانا ابُوالْوَفاء قاری فیضُ المصطفیٰ * حضرت مخدوم پیر سیّد مشتاق احمد شاہ ، مخدوم محمد شاہ ، مخدوم احمد شاہ اور ان کے سب گھر والوں سمیت دیگر کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news. dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔



([i]) تاریخِ وفات : 14ربیعُ الآخر1442ھ

([ii]) تاریخِ وفات : 4ربیعُ الآخر1442ھ

([iii]) تاریخِ وفات : 17ربیعُ الآخر1442ھ

([iv]) تاریخِ وفات : 21ربیعُ الآخر1442ھ

([v]) تاریخِ وفات : 25ربیعُ الآخر1442ھ

([vi]) تاریخِ وفات : 26ربیعُ الآخر1442ھ


Share

Articles

Comments


Security Code