حمد و نعت
ماہنامہ مارچ 2021
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھو ، اللہ کریم تم پر رحمت بھیجے گا۔ (الکامل لابنِ عدی ، 5 / 505)
مناجات
یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہِ مشکل کُشا کا ساتھ ہو
یاالٰہی بُھول جاؤں نَزْع کی تکلیف کو
شادیِ دیدارِ حسنِ مصطفٰے کا ساتھ ہو
یاالٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
صاحبِ کوثر شہِ جُود و عطا کا ساتھ ہو
یاالٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یاالٰہی نامۂ اعمال جب کھلنے لگیں
عیب پَوشِ خلق سَتّارِ خطا کا ساتھ ہو
یاالٰہی رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں
اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یاالٰہی جب رؔضا خوابِ گِراں سے سر اٹھائے
دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفٰے کا ساتھ ہو
حدائقِ بخشش ، ص132
از امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ
Comments