ماہنامہ مارچ2021

مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ( ڈی جی خان)

قراٰنِ کریم ایسی پیاری کتاب ہے جسے جتنا زياده پڑھا جائے اتنا ہی سکون واطمینان حاصل ہوتاہے ، اس پیاری کتاب کی تعلیم کا اہتمام کرنا بھی بہت سعادت کی بات ہے ، اس سعادت کے حصول کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک  مجلس مدرسۃُ المدینہ قائم کی ہے ، جس کی کاوشوں کا ایک ثمرہ “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (ڈی جی خان) “ ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (ڈی جی خان) “ 6کنال 6مرلے پر مشتمل ہے اس کی تعمیر کا آغاز 2004میں جبکہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز 2005 میں ہوا ، اس مدرسۃ المدینہ کا سنگ ِبنیاد نگران ِشوریٰ حاجی محمد عمران عطّاری  مَدَّ ظِلُّہُ العالی  نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے رکھا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی3کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2020ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش 500 طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ جبکہ915 بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم پڑھنےکی سعادت پا چکے ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ (ڈی جی خان) “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code