علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2022ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مفتی محمد عبدُالسلام قادری رضوی(دارُالعلوم غوثیہ منظرِ اسلام ، مصطفےٰ آباد باہتر موڑ واہ کینٹ) : مَاشآءَ اللہ! اصلاحِ عقائد و اعمال اور اشاعتِ علومِ اسلامیہ پر مشتمل “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کا ایک قابلِ تحسین علمی سلسلہ ہے جو دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دینِ متین پر مشتمل دیگر شعبہ جات کی طرح روز افزوں ترقی کی طرف رواں دواں ہے ، دورِ حاضر کے اہلِ سنّت کے رسائل میں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ نے اہم مقام حاصل کرلیا ہے جس سے ہر شعبۂ زندگی سے متعلقہ افراد اکتسابِ فیض کررہے ہیں۔ فقیر اپنے جملہ احباب کو باقاعدگی سے نہ صرف خود بلکہ دوسرے عاشقانِ رسول تک بھی اس ماہنامہ کو عام کرنے اور باضابطہ پڑھنے و تقسیم کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

(2) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے ویسے تو تمام مضامین بہت اچھے ہیں مگر مجھے سلسلہ “ احکامِ تجارت “ بہت اچھا لگتا ہے کہ اس سے تجارت سے متعلق مسائل سیکھنے کو ملتے ہیں۔ (محمد عدیل لودھی ، میلسی پنجاب) (3)اَلحمدُ لِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت دلچسپ علمِ دین کا خزانہ ہوتا ہے ، اس ماہنامہ کو میں نے دینی ، دنیاوی ، اخلاقی اور معاشرتی معلومات سے بھرپور پایا ہےگویا کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ (سیف اللہ ، کھمبڑہ ، اوباڑو ضلع گھوٹکی) (4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ ماہنامہ کئی کتابوں کا نچوڑ ہے ، اس میں بہت اہم اور دلچسپ مضامین پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ ماہنامہ علم کا انمول خزانہ ہے جس سے ہم ہر ماہ علم کے بیش بہا موتی چُن سکتے ہیں۔ (اسد اللہ عطاری ، درجہ ثالثہ ، جامعۃُ المدینہ ڈھرکی) (5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے پہلے صفحے پر وظائف سے بہت سے مسائل کا حل ملتا ہے ، بچّوں کے صفحات سے بچوں کی تربیت میں مدد مل رہی ہے اور بچے انہیں شوق سے پڑھتے ہیں بلکہ سلسلہ “ حروف ملائیے “ میں بچے شوق سے حروف ملاتے ہیں ، “ مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ ، “ انٹرویو “ سمیت تمام سلسلے معلوماتی اور اچھے ہوتے ہیں۔ (بنتِ محمد صدیق ، مورو ، سندھ) (6)مَاشآءَ اللہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ انتہائی دلچسپ اور معلوماتی میگزین ہے ، اس میں انتہائی خوبصورت اور دلوں کو چھو جانے والی تحریریں ہوتی ہیں ، اس کے ہر صفحے کا عنوان اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ کوئی صفحہ چھوڑ کر آگے بڑھنے کا دل ہی نہیں کرتا ، سلسلہ “ کچھ نیکیاں کمالے “ بہت اچھا ہے۔ (بنتِ علی احمد ، لاہور) (7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں ایسے مدنی پھول ملتے ہیں جو کسی کتاب یا رسالے سے نہیں ملتے ، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی میٹھی میٹھی باتیں اور امیرِ اہلِ سنّت کے مہکتے مدنی پھول ، مَاشآءَ اللہ کیا بات ہے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی! (بنتِ عمر دراز عطاریہ ، سرگودھا)(8)مختلف موضوعات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کیلئے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک جامع کتاب کی حیثیت رکھتا ہے ، اس میں بچّوں کی کہانیاں ، بچّوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں اور بچےّ فضول کاموں سے محفوظ رہتے ہیں ، یہ میگزین بچّوں ، نوجوانوں اور بوڑھوں کے لئے یکساں مفید ہے ، اس سے اچھی زندگی گزارنے کے مدنی پھول ملتے ہیں۔ (بنتِ مظفر عطاریہ ، پتوکی ، پنجاب)


Share