جنگل کا بادشاہ / فیضانِ امام شافعی / مریض طبیب بن گیا / امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رجبُ المرجب اور شعبانُ المعظم 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ جنگل کا بادشاہ “ پڑھ یا سُن لے اُس کو صرف اپنا خوف عطا فرما اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ امام شافعی “ پڑھ یا سُن لے اُسے علمِ دین کی لازوال دولت  سے مالامال فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ مریض طبیب بن گیا “ پڑھ یا سُن لے اُسے گناہوں کی بیماری سے شِفا دے ، جہنّم سے بچا اور جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اسے فضولیات سے بچا کر اپنے اور اپنے آخری نبی محمدِ عربی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے ذکر میں مشغول رہنے والی زبان عطا فرما۔

اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

جنگل کا بادشاہ

18لاکھ69ہزار44

9لاکھ57ہزار979

28لاکھ27ہزار23

فیضانِ امام شافعی

18لاکھ68ہزار747

10لاکھ1ہزار553

28لاکھ70ہزار300

مریض طبیب بن گیا

17لاکھ93ہزار347

9لاکھ55ہزار977

27لاکھ49ہزار324

امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے

بارے میں سوال جواب

17لاکھ46ہزار846

9لاکھ89ہزار669

27لاکھ36ہزار515

 


Share

Articles

Comments


Security Code