محتاجی سے بچنے کا وظیفہ

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون2022ء

محتاجی سے بچنے کا وظیفہ

جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد80 باریَا حَکِیْمُپڑھ لیا کرے ، اِن شآءَ اللہ کسی کا محتاج نہ ہو گا۔ ( فیضانِ سنّت ، 1 / 170)

ناک یا بدن کی ہڈی بڑھی ہوئی ہو تو

ناک یا بدن میں کوئی بھی ہڈّی بڑھی ہوئی ہو تو 92 دن تک روزانہ رات کو سونے سے پہلے بِسمِ اللہ شریف کے ساتھ سورۃُ العصر کی آیت نمبر دو 100بار اور اوّل و آخر درودِ پاک پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے ۔ ( گھریلو علاج ، ص 85ملخصاً)

قرضہ اتارنے کا وظیفہ

اَللّٰهُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاكَ تاحصول ِمراد ہر نماز کے بعد11 ، 11 بار اور صبح و  شام سو سو بار روزانہ ( اول و آخر ایک ایک بار درود شریف کےساتھ) پڑھئے۔ (فیضانِ رمضان ، ص112)

تبادلے( Transfer) کے لئے وظیفہ

ظہر کی نماز کے بعد 11 یا 21 یا 41 بار ہر بار بِسم اللہ شریف کے ساتھ سورۃُ اللَّہب پڑھئے۔ اِن شآءَ اللہ حسبِ خواہش تبادلہ ہو جائے گا۔ (چڑیا اور اندھا سانپ ، ص28)


Share

Articles

Comments


Security Code