مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون2022ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رجبُ المرجب اور شعبانُ المعظم 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ جنگل کا بادشاہ “ پڑھ یا سُن لے اُس کو صرف اپنا خوف عطا فرما اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ امام شافعی “ پڑھ یا سُن لے اُسے علمِ دین کی لازوال دولت سے مالامال فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ مریض طبیب بن گیا “ پڑھ یا سُن لے اُسے گناہوں کی بیماری سے شِفا دے ، جہنّم سے بچا اور جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اسے فضولیات سے بچا کر اپنے اور اپنے آخری نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ذکر میں مشغول رہنے والی زبان عطا فرما۔
اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
جنگل کا بادشاہ |
18لاکھ69ہزار44 |
9لاکھ57ہزار979 |
28لاکھ27ہزار23 |
فیضانِ امام شافعی |
18لاکھ68ہزار747 |
10لاکھ1ہزار553 |
28لاکھ70ہزار300 |
مریض طبیب بن گیا |
17لاکھ93ہزار347 |
9لاکھ55ہزار977 |
27لاکھ49ہزار324 |
امیرِ اہلِ سنّت سے شاعری کے بارے میں سوال جواب |
17لاکھ46ہزار846 |
9لاکھ89ہزار669 |
27لاکھ36ہزار515 |
Comments