علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2024ء

شخصیات کے تأثرات

(1)بنتِ یونس عطاریہ مدنیہ (معلمہ جامعۃ المدینہ گرلز، فیصل آباد): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپنی مثال آپ ہے، اس میں بدلتے ہوئے مختلف موضوعات بہت متأثر کرتے ہیں جیسے بہت سی کتابیں ایک ساتھ پڑھ رہے ہوں۔ میرا مشورہ ہے کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں ”پروفیشنلز کی تربیت“ کے حوالے سے ایک مضمون شامل کیا جائے جسے پڑھ کر وہ اپنی پروفیشنل لائف میں اپلائی کرسکیں۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں درسِ حدیث کا سلسلہ لَاجواب ہے، ہم سب گھروالے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا انتظار کرتے ہیں۔(حق نواز، ماڑی انڈس، میانوالی، پنجاب) (3)مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے بہت زیادہ علمِ دین حاصل ہوتا ہے، اس سے قراٰن و حدیث سمجھنے کا موقع مل رہا ہے، اللہ پاک مجلس ماہنامہ کے تمام اراکین کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے، اٰمین۔ (محمد ذیشان، جامعۃُ المدینہ میانوالی، پنجاب) (4) اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے، اس میں بہت اچھے اچھے مضامین ہوتے ہیں۔(محمد عبداللہ، بستی ملوک، پنجاب) (5)اَلحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، مجلس سے عرض ہے کہ اس میں اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل زیادہ سے زیادہ شامل کئے جائیں۔(اویس اقبال، شکرگڑھ، پنجاب) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علم کا خزانہ ہے، مجھے اس میں سلسلہ دارُالافتاء اہلسنّت بہت اچھا لگتا ہے۔ (فاروق احمد، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخواہ) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور گھر بیٹھے علمِ دین میں اضافہ ہورہا ہے، بچے سبق آموز کہانیاں بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ (بنتِ رفیق، کراچی) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مجھے بزرگانِ دین کی سیرت کے مضامین اور بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین بہت اچھے لگتے ہیں۔ (بنتِ عنایت اللہ، کراچی) (9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بچوں کے لئے بہت اچھی کہانیاں شامل کی جارہی ہیں، جس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اور اسلامی بہنوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔(بنتِ محمد عابد، لاہور) (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہوتی ہیں، بہت سے صحابہ کے وصال کی تاریخیں معلوم ہوئیں اور ماہِ رجب کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا ہے جو ہمیں پہلے معلوم نہیں تھا۔(اُمِّ علی، سرگودھا) (11)میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ شوق سے پڑھتی ہوں، اس سے مجھے بہت سارا علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے، اس میں شامل قراٰن و حدیث، بزرگانِ دین کی سیرت اور صحت و تندرستی کے مضامین مجھے بہت پسند ہیں۔ (بنتِ اکبر عطّاریہ، گوجرہ ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)


Share