وظائف
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2024ء
مدنی مذاکرہ
سوال: تنہائی میں ڈر لگتا ہو تو کیا کریں؟
جواب: یَارَؤُوْفُ یَارَؤُوْفُ پڑھتے رہیں، فائدہ ہوگا اِن شآءَ اللہ۔(مدنی مذاکرہ، 9مئی2019ء)
(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر میں تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)
نیک بننے کا وظیفہ
جو تنہا ہزار 1000بار ”یَااَحَدُ“ پڑھے گا اِن شآءَ اللہ وہ نیک بن جائے گا۔(مدنی پنج سورہ، ص255)
(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر میں ایک ایک بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)
(Jaundice)یرقان سے حفاظت کا تعویذ
مکمل سُورۃُ البَیِّنَہ لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں پہنادیجئے اِن شآءَ اللہُ العَزِیز یرقان جاتا رہے گا۔(بیمار عابد، ص29)
کوئی چیز نقصان کہ پہنچا سکے
اللہ پاک کے پیارے پیارے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
جو شخص صبح و شام تین تین مرتبہ یہ پڑھے گا، تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْم
(ترجمہ: اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہی سنتا جانتا ہے۔)
(ترمذی، 5/251، حدیث:3399)
(نوٹ: دُعا کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)
Comments