علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

 ( Comments )

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا فیضان عطّاری مدنی ( تحصیل نگران پتوکی ، ضلع قصور ) : اَلحمدُلِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بچّوں ، بڑوں ، مَرد و خواتین ہر ایک کے لئے بڑی زبردست معلومات کا اہتمام ہے ، جسے پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور دوستوں کو پڑھانے کی سعادت بھی ملتی ہے ، میری دِلی خواہش ہے کہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر گھر میں اور ہر فرد تک پہنچے۔ نیز ایک تجویز پیش کرنی ہے کہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ہر ماہ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی سیرت و شخصیت پر ایک مضمون شامل کیا جائے جس میں آپ کی سیرت و کردار ، تقویٰ و پرہیزگاری اور آپ کی عملی زندگی کے دیگر روشن پہلوؤں کو اُمّت تک پہنچایا جائے۔

 ( 2 ) بنتِ آصف ( ایم فِل انگلش ) : دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے کئی شعبوں میں قابلِ رشک خدمات سرانجام دے رہی ہے ، انہی میں سے ایک عظیمُ الشان شعبہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے جس کے علمی و تحقیقی موضوعات عوام و خواص کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں ، اس میں خاص طور پر بچّوں کے جو سلسلے شامل کئے جاتے ہیں وہ نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ بچّوں میں علمِ دین حاصل کرنے کا شوق بھی پیدا کرتے ہیں اور ایسے سلسلے اساتذہ و والدین کے لئے بچّوں کی تربیت میں معاون ثابت ہوتے ہیں ، مزید ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں اسلامی بہنوں کے لئے جو موضوعات مختص کئے گئے ہیں یہ بھی مجلس ماہنامہ کی ایک خصوصی کاوش ہے جس سے اسلامی بہنیں گھر بیٹھے علمِ دین سے مستفید ہو رہی ہیں ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی اور بالخصوص مجلس ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ، اٰمین۔

متفرق تأثرات

 ( 3 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک اچھا میگزین ہے ، اس سے ہمیں بہت سے اسلامی واقعات کے بارے میں معلومات ملتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، میری بیٹی نے سلسلہ ” جواب دیجئے “ میں شوق سے حصہ لیا جس کی وجہ سے اچھی طرح سے پڑھ بھی لیا۔ ( محمد وحید ، کراچی ) ( 4 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ” یادِ مدینہ “ کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا جائے جسے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری بھائی لکھیں۔ ( مصطفیٰ جنید عطاری ، کراچی ) ( 5 ) میں نے فرسٹ ٹائم ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھا ، بہت اچھا لگا کہ ایک ہی میگزین میں مختلف موضوعات پڑھنے کو مل گئے۔ ( محمد اعجاز ، لاہور ) ( 6 ) ہمیں ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے گھر بیٹھے علمِ دین حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اور اس میں موجود بچّوں کی سبق آموز کہانيوں سے ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں ہے جو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ( بنتِ جہانگیر ، میرپورخاص ) ( 7 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے تو کیا کہنے ! بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی میگزین ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک بولتی کتاب ہو جیسے استاد اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے ایسے ہی ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہمیں زندگی گزارنے کے اصول سکھاتا ہے ، یہ سب میرے مُرشدی عطّاؔر کا فیضان ہے۔ ( بنتِ ایاز عطاریہ ، سمبڑیال ، پنجاب )


Share