مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ربیعُ الاوّل 1444ھ میں درج ذیل دو مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” مختصر سیرتِ رسول ( سوالاً جواباً ) “ پڑھ یا سُن لے اُسے سنّتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما کر جنّتُ الفردوس میں اپنے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” اچّھے میاں کی اچّھی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُس کو اپنے بندے اچھے میاں رحمۃُ اللہ علیہ کے صدقے اچھا انسان بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمین ( 3 ) خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے غوثِ پاک کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے غوثِ پاک کے بارے میں سُوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے غوثِ پاک کے نقشِ قدم پر چلا ، نیک بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین ( 4 ) دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطّاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رِسالہ ” باوَفا شوہر “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو یہ دعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ” باوَفا شوہر “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کے گھر والوں کو دنیا اور آخرت میں عافیت عطا فرما اور ان کے گھر کو اَمْن کا گہوارہ بنا۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
مختصر سیرتِ رسول ( سوالاً جواباً ) |
17لاکھ38ہزار714 |
8لاکھ38ہزار859 |
25لاکھ77ہزار573 |
اچّھے میاں کی اچّھی باتیں |
17لاکھ78ہزار345 |
7لاکھ59ہزار625 |
25لاکھ37ہزار970 |
امیرِ اہلِ سنّت سے غوثِ پاک کے بارے میں سُوال جواب |
17لاکھ24ہزار922 |
10لاکھ22ہزار777 |
27لاکھ47ہزار699 |
باوَفا شوہر |
17لاکھ45ہزار261 |
9لاکھ79ہزار387 |
27لاکھ24ہزار648 |
Comments