وظائف
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ مئی 2023
یاباعِثُ یا نُورُ 11بار ( اوّل آخر ایک بار دُرود )
روزانہ سوتے وقت دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھئے ، اس کی برکت سے اِن شآءَ اللہ الکریم کم از کم یہ 9فائدے ملیں گے : ( 1 ) دل کی بیماریاں ہوں تو صحت ملے نہ ہوں تو حفاظت ملے ( 2 ) ٹینشن دُور ہو ( 3 ) ہائی بلڈپریشر میں فائدہ ہو ( 4 ) اُلٹے سیدھے خوابوں سے نجات ملے ( 5 ) دل روشن ہو ( 6 ) نیند نہ آتی ہو تو آئے ( 7 ) بزرگانِ دین کی زیارتیں ہوں ( 8 ) مرتے وقت کلمہ نصیب ہو ( 9 ) غصّے کی عادت نکلے۔
اللہ پاک کی رضا کیلئے پڑھنا چاہئے ، وہ چاہے گا تو بے شمار فائدے اور برکتیں پائیں گے۔
نظرِ بد کا علاج
تین مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا : اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے ، اِن شآءَ اللہ نظر اُتر جائے گی۔ ( بیمار عابد ، ص44 )
دائمی مرض کا علاج
دائمی مریض ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے ، اللہ ربُّ العِزّت صحّت عنایت فرمائے گا۔ ( بیمار عابد ، ص39 )
دَردوں سےنجات کاوظیفہ
”یاغَنِیُّ“ رِیڑھ کی ہڈی ، گھٹنوں ، جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو ، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے ، اِن شآءَ اللہ درد جاتا رہے گا ۔ ( فیضان سنت ، جلد اول ، ص173 )
Comments