علمائےکرام
اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولاناسلیم چشتی صاحب (ناظم جامعۃ الفرقان جام پور ضلع راجن
پور)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو پہلی مرتبہ دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔تمام
موضوعات عام فہم، ہمہ جِہَتْ،خوبصورت اور بامقصد ہیں۔ امید ہےاس
ماہنامے کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو بے پناہ فائدہ
ہوگا۔
(2)قاضی محمد حسن صاحب (صدر مدرّس دارُ العلوم غوثیہ معصومیہ، کلر سیّداں
راولپنڈی) دینِ اسلام کی صحیح
ترویج و اشاعت کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک(دعوتِ اسلامی) پیش پیش ہے۔ جہاں دعوتِ اسلامی کا
ہر شعبہ اَحسن طریقے سے کام کر رہا ہے وہاں ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ عقائد و اعمال کی بھی اِصلاح کر رہا ہے۔ اس ماہنامے کا ہر موضوع قابلِ
ستائش ہے اور اس کے ذریعے امامِ اہلِ سنّت احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے افکار اور
نظریات کو عام کیا جا رہا ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر ماہ اس کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امیرِاہلِ
سنّت کا سایہ اہلِ اسلام پر قائم و دائم
فرمائے۔ اٰمین
اسلامی
بھائیوں کے تأثرات
(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ صرف معاشرتی خامیوں کو ہی
نہیں بیان کرتا بلکہ ان کا حل بتانے
میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔(تابش انور،صدر باب المدینہ کراچی)
(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اللہ کی عنایت سے ہر
گزرتے دن کے ساتھ اپنے مختصر مگر جامع مضامین کے ساتھ
ترقی کی راہ پر گامزن
ہے۔ اللہ پاک مزید عروج عطا فرمائے۔(احمدقادری،موروباب الاسلام سندھ)
مَدَنی
مُنّو ں اور مَدَنی مُنّیوں کے تأثرات
(5) میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھتا ہوں۔ ماہنامہ میں الفاظ پر
اِعراب لگے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہم
بچوں کے لئے پڑھنا
آسان ہو جاتا ہے۔(یوسف خان،کوہاٹ)
(6) بچّوں کی فرضی کہانی ”پڑھائی میں سُستی“ شمارہ جمادی الاُوْلیٰ1440ھ
سےسبق ملا کہ امتحان کی تیاری دو تین ماہ پہلے شروع کرنی چاہئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میں ایسا ہی کروں گا تاکہ میرے بھی اچھےنمبر آئیں۔
(عبد الجبار،حب چوکی،بلوچستان)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(7)جمادی الاولیٰ1440ھ کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا۔ تمام ہی مضامین
اپنے موضوع کے اعتبار سے جامع مانع ہیں۔” کپڑوں کی الماری“ والے مضمون
میں کپڑے معطّر کرنے کا ایک نیا طریقہ پتا چلا ۔ (بنتِ طلحہ،گارڈن باب المدینہ کراچی)
(8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے مضامین ہر بار انمول ہوا کرتے ہیں۔ آرزو تھی کہ خصائصِ مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر
بھی کوئی مضمون آئے۔ مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جمادی الاولیٰ 1440ھ سے
اس کا سلسلہ بنام ”باتیں میرے حضور کی“ بھی شروع ہوگیا، دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔(امِّ جبران،مرکزالاولیاء لاہور)
Comments