جس کپڑے میں قراٰنِ کریم رکھا جاتا ہو اسے مدرسے کے کام میں استعمال کرنا کیسا؟/ آبِ زَم زَم سے کھانا بنانا کیسا؟

نماز میں چادر سے داڑھی چھپ جانے کا حکم

سوال:چادر اوڑھ کر نماز پڑھتے ہوئے داڑھی چھپ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب:ہوجائے گی، البتہ نماز میں چادر اس طرح اوڑھنا کہ منہ اورناک چھپ جائے مکروہِ تحریمی ہے۔

(ردالمحتار،ج 2،ص511مدنی مذاکرہ،2ربیع الآخر1439ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

ستارے زمین سے چھوٹے ہیں یا بڑے؟

سوال:ستارے زمین سے چھوٹے ہوتے ہیں یا بڑے؟

جواب:بڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ سب سے چھوٹا ستارہ زمین سے آٹھ گُنا بڑا ہے اور سب سے بڑا ستارہ زمین سے 120گُنا بڑا ہے۔(احیاء العلوم،ج 5،ص188)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جماہی روکنے کا طریقہ

سوال:جماہی روکنے کا طریقہ ارشاد فرما دیجئے۔

جواب:ایک طریقہ یہ ہے کہ جب جماہی آنے لگے تو انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا خیال دل میں لے آئیں کہ انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام کو جماہی نہیں آتی، فوراً رُک جائے گی۔ دوسرا یہ کہ اُوپر والے دانتوں سے نِچلا ہونٹ دبا لیا جائے تو بھی جماہی رُک جائے گی۔ اگر نماز میں جماہی آئے تو بتائے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے قِیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ کی پُشت(یعنی پیٹھ) اور قِیام کے علاوہ اُلٹے ہاتھ کی پُشت منہ پر رکھ کر جماہی کو روکئے۔(بہارِ شریعت،ج1،ص538ماخوذاً-مدنی مذاکرہ، 28 ذوالقعدۃ الحرام1436ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر بیعت ہونا کیسا؟

سوال:کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر کسی پیر صاحب سے بیعت ہوسکتی ہے؟

جواب:جی ہاں عورت کسی بھی جامعِ شرائط پیر صاحب سے شوہر کی اجازت کے بغیر بیعت ہوسکتی ہے۔ البتہ نامحرم پیر اور مُریدنی کے درمیان بھی شرعی پردہ ہے اور مُریدنی کا اپنے نامحرم پیر کا ہاتھ چُومنا بھی حرام ہے۔

(پیری مریدی کے بارے میں اہم معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ”آدابِ مرشدِ کامل“ پڑھئے۔) (مدنی مذاکرہ، 3ربیع الاول1436ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

سنتیں پڑھنے کے بعد صدائے مدینہ لگانا

سوال:کیا فجر کی سنتیں مسجد میں پڑھنے کے بعد ”صدائے مدینہ“ لگانے کے لئے جاسکتے ہیں؟

جواب:نہیں جاسکتے کہ سنّت اور فرض کے درمیان ایسا کام کرنا منع ہے جو تکبیرِ تحریمہ کے مُنافی(یعنی خلاف) ہو۔(بہارِ شریعت،ج 1،ص666ملخصاً) بہتر یہ ہے کہ فجر کی سنتیں پڑھنے سے پہلے صدائے مدینہ“ کے لئے جایا جائے اور فرض سے پانچ منٹ پہلے مسجد میں آ کر سنتیں پڑھ لی جائیں تاکہ باجماعت تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کی سعادت حاصل ہو۔یاد رہے! سنّتِ فجر اوّل وقت میں پڑھ لینا اَولیٰ ہے۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص352 ملخصاً)

(صدائے مدینہ کے بارے میں جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ ”صدائے مدینہ“پڑھئے)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

بَیتُ المَعمُور

سوال:بَیتُ المَعمُور کسے کہتے ہیں اور یہ کہاں پر واقع ہے؟

جواب:بَیتُ المَعمُور فرشتوں کے قبلے کا نام ہے اور یہ کَعبَۃُ اللہ شریف کی بالکل سیدھ میں ساتویں آسمان پر ہے، فرشتے اس کا طواف کرتے ہیں۔(تفسیرصِراطُ الجنان،ج9،ص517ملخصاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

اُلٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال:اگر کسی شخص نے غلطی سے اُلٹا سوئیٹر پہن کر نماز پڑھ لی تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب:جی ہاں ہوجائے گی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے اُلٹا کپڑا پہن یا اوڑھ کر نماز پڑھنے کو مکروہِ تنزیہی فرمایا ہے۔(فتاویٰ رضویہ،ج7،ص358تا360ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جس کپڑے میں قراٰنِ کریم رکھا جاتا ہو اسے مدرسے کے کام میں استعمال کرنا کیسا؟

سوال:بعض اوقات مدرسوں میں قراٰنِ کریم کپڑے میں رکھ کر دیا جاتاہے تو کیا وہ کپڑا مدرسے کے کسی کام میں استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب:جس کپڑے میں قراٰنِ پاک رکھ کر دیا گیا ہو یا رکھا جاتا ہو اگر اس سے مدرسے کی صفائی ستھرائی کے کام کریں گے تو یہ عُرف میں ادب کے خلاف ہے کہ جب کسی کو پتا چلے گا تو اسے اچھا نہیں لگے گا اگرچہ یہ ناجائز و گناہ نہیں ہے، مگر ادب کے خلاف ہے، ادب یہ ہے کہ اس کا احترام کیا جائے کہ اسے قراٰنِ پاک سے نسبت حاصل ہوگئی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

آبِ زَم زَم سے کھانا بنانا کیسا؟

سوال:کیا سالن پکاتے ہوئے اس میں آبِ زَم زَم ڈال سکتے ہیں؟

جواب:ڈال سکتے ہیں۔(مدنی مذاکرہ،2ربیع الآخر1439ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد

سوال:حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد کسے کہتے ہیں؟

جواب:حقوقُ اللہ کے معنیٰ ہیں اللہ کے حقوق مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج وغیرہ۔ انہیں ادا نہ کرنے والے اللہ پاک کے حقوق ضائع کرتے ہیں۔ حقوقُ العباد کے معنیٰ ہیں بندوں کے حقوق۔ بندوں کے حقوق بھی بہت سارے ہیں مثلاً جن کا نان نفقہ اس کے ذمہ ہے اس کو پورا کرنا، قرض لے کر واپس کرنا، اس کی عزت کا تحفظ کرنا وغیرہ۔ دونوں حقوق کی اہمیت بہت زیادہ ہے لہٰذا اللہ کریم کے حقوق بھی ضائع نہ کئے جائیں اور بندوں کے حقوق بھی ضائع نہ کئے جائیں۔(مدنی مذاکرہ، 3محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد

Share