
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی مدنی خبریں٭صاحبزادۂ عطّار مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے تخصّص فی الفقہ، تخصّص فی الحدیث، تخصّص
فی الامامت اور دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی میں خصوصی وقت عطا فرمایا اور مدنی پھولوں سے نوازا ٭آپ نے پاک
سیّدی کابینہ بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی میں رُکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری
کے ہمراہ محمد جامی رضا عطّاری کے گھر جاکران کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، دعائے
مغفرت فرمائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ کی مدنی خبریں ٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں (مجلس
ازدیادِ حُب صوبہ مکی، مدارسُ المدینہ صوبہ مدنی کے ناظمین و ذمّہ داران اور مجلس جامعۃُ المدینہ
صوبہ مکی کے ذمّہ داران) جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم
زم نگر (حیدر
آباد) میں جامعاتُ المدینہ صوبہ مدنی کے ذمّہ داران اور مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) میں (مجلس کارکردگی، مجلس جدول و جائزہ،
مجلس اعتکاف، مجلس مدنی کورسز،مجلس مدنی انعامات، مجلس خصوصی اسلامی بھائی، چشتی کابینہ کی مجلس شعبۂ تعلیم اور
سردار آباد (فیصل آباد) کی چشتی، بُوصیری
اور امینی کابینہ کے ذمّہ داران) نیز
جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء (لاہور) میں ہونے والے مدنی مشورے میں شعبہ جات کے صوبائی ذمّہ
داران کی تقرری و جدول، مدرسۃُ المدینہ و جامعۃُ المدینہ کے
صوبائی مدنی مشوروں کا نظام،اعتکاف کی تیاری اور کمزور علاقوں کی طرف مدنی قافلوں
وغیرہ کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد(فیصل
آباد) میں مدرسۃُ المدینہ فیضانِ عطّار جھنگ روڈ اور مدرسۃُ المدینہ سِول لائن کے مدنی منّوں کو مدنی چینل کے براہِ راست (Live)
سلسلے کے بعد مختلف مدنی پھول دئیے
اور نمایاں کارکردگی پر تحائف بھی عطا فرمائے ٭امیرِ مدنی قافلہ کورس
میں شرکائے کورس کو بھی مدنی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے ٭دارُالمدینہ مدینہ ٹاؤن کیمپس سردارآباد(فیصل آباد)کے نویں اور دسویں(10th
&9th) کلاسز
کے طلبہ(Students) کا سُنّتوں بھرا اجتماع ہوا،
جس میں ٹیچرز بھی شریک ہوئے،نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے عالِم بننے کے فائدے
اِرشاد فرمائے اور درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا۔مختلف مدنی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ(Students)کوتحائف بھی عطافرمائے ٭6صوبائی
مدنی مراکز میں جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ
المدینہ کے ناظمین کے مدنی مشورے ہوئے،
ان مدنی مشوروں میں ناظمین کو دعوتِ اسلامی بالخصوص جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ کے بڑھتے ہوئے مدنی کام
اور اخراجات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے
خود کفالت کا ذہن دیا گیا۔مجلسِ خُدّامُ
المساجد کی مدنی خبریں مجلسِ خُدّامُ المساجد
کے تحت ناظم آباد بابُ المدینہ کراچی میں جامع مسجد فیضانِ امیرمعاویہ اور مدرسۃُ
المدینہ فیضانِ امیرمعاویہ ٭موسیٰ زئی شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع مسجد فیضانِ امیرمعاویہ ٭تاندلیانوالہ اڈّا رحمے شاہ
اور رب ملوائیاں والا سردارآباد(فیصل آباد) میں
جائے نماز ٭بھڈوال ٹاؤن بھکر میں جامع مسجد فیضانِ
خدیجۃُ الکبریٰ اور ٭لودھراں میں جامع مسجد باغِ مدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا
گیا ٭شہباز سوسائٹی عطّارآباد (جیکب آباد) ٭نیو سوسائٹی گلزار ٹاؤن احمد
پور شرقیہ پنجاب ٭دولت پور کی دو نیو سوسائٹیز
٭پشاور ٭سرہندی کابینہ گڑھی خیرو اور گڑھی حسن بابُ الاسلام سندھ میں مسجد کے لئے
پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کئے گئے۔مجلسِ خُدّامُ المساجد کی جانب سے سال 2018ء کی جاری کردہ کارکردگی کے مطابق پورے سال میں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 466 مساجد کی جگہیں حاصل کی
گئیں۔ مدارسُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ کا افتتاح و سنگِ بنیاد٭جبہ ابدال رحمت آباد(ایبٹ آباد)میں مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح ہوا ٭ضیاءکوٹ (سیالکوٹ) میں جامعۃُ المدینہ للبنین کی ایک شاخ اور٭بابُ الاسلام سندھ کے شہر سرحد ضلع
گھوٹکی میں جامع مسجد فیضانِ عطّار سے ملحقہ پلاٹ میں مدرستہُ المدینہ کا سنگِ
بُنیاد رکھا گیا۔تقریبِ تقسیمِ اسناددعوتِ اسلامی کے107شعبہ جات میں سے ایک شعبہ المدینۃُ العلمیہ بھی
ہے، جس کے ذریعے87مدنی اسلامی بھائی
اپنی علمی و تحقیقی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجلس المدینۃُ العلمیہ کی جانب سے سال2018ء میں نمایاں کارکردگی
کے حامل مدنی اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کے لئے6فروری2019ء کو تقریبِ تقسیمِ
اسناد کا انعقاد کیا گیا۔نمایاں کارکردگی کے حامل تین اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ
ابوماجد حاجی محمد شاہد عطّاری مدنی کے دستِ
مبارک سے اسناداور1100روپے کے مدنی چیک اور15 اسلامی بھائیوں کو1100روپے کے
مدنی چیک پیش کئے گئے۔ فقہ و اصولِ فقہ
ورکشاپ مجلس جامعۃُ المدینہ و مجلس تعلیمی
امور للبنین پاکستان کے تحت24جنوری2019ء
کو مختلف جامعاتُ المدینہ(مرکزی
جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی، جامعۃُ المدینہ فیضانِ غوثِ
اعظم بابُ المدینہ کراچی، مرکزی جامعۃُ المدینہ زَم زم نگر (حیدرآباد)، مرکزی
جامعۃُ المدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء( لاہور)، مرکزی جامعۃُ المدینہ سردارآباد( فیصل آباد)، مرکزی جامعۃُ المدینہ اسلام آباد، مرکزی جامعۃُ المدینہ خانقاہ شریف، مرکزی جامعۃُ المدینہ سکھر،
مرکزی جامعۃُ المدینہ کشمیر، مرکزی جامعۃُ
المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان،مرکزی جامعۃُ المدینہ اوکاڑہ) میں فقہ اور اصولِ فقہ پڑھانے والے اساتذۂ کرام کے لئے فقہ و اصولِ
فقہ ورکشاپ کا سلسلہ ہوا، جس میں اساتذۂ کرام کو فقہ و اصولِ فقہ پڑھانے
کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزاراتِ اولیا کے ذمّہ داران نے جمادَی الاُولیٰ1440ھ میں12بزرگانِ دین(حضرت سیّدُنا اکبر علی شاہ غازی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت علّامہ عبدالغفور ہزاروی (وزیرآباد) ٭حضرت پیر سیّد سالم شاہ بخاری (سبّی
بلوچستان) ٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی (گوجرانوالہ)
٭حضرت سخی غلام سرور(مرکزالاولیاء
لاہور) ٭پیر سیّد رفاعی (مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت سیّد
طاہر شاہ(سجادہ
نشین حضرت سخی شاہ جہاں راولپنڈی) ٭حضرت مولانا عطاءُالمصطفیٰ نوری(سابق مدرّس جامعہ قادریہ سردارآباد، فیصل آباد) ٭حضرت حامد رضا قادری (مرکزالاولیاء
لاہور) ٭حضرت میاں فرمان علی(مرکزالاولیاء
لاہور) ٭حضرت سیّد سائیں سخی سہیلی سرکار (مظفر آباد کشمیر) اور ٭خلیفۂ خواجہ غریب نواز حضرت
صوفی حمیدالدّین ناگوری (ناگور شریف راجستھان ہند) کے سالانہ اعراس میں شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی، جس میں
تقریباً1500عاشقانِ رسول اور مدرسۃُ
المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، مزارات سے متصل مساجد میں40مدنی قافلوں کی
آمد کا سلسلہ رہا، جن میں تقریباً300 عاشقانِ
رسول شریک ہوئے،اِیصالِ ثواب اجتماعات بھی ہوئے جن میں تقریباً2000اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،40مدنی حلقے،25مدنی
دورے،85چوک درس کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ سینکڑوں زائرین کو انفرادی و اجتماعی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔ مجلسِ حفاظتی اُمور کی مدنی خبریں ٭مجلسِ
حفاظتی اُمور کے تحت (عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی، غوثیہ گیٹ والی مسجد لانڈھی نمبر 2بابُ المدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں) مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا، جن میں نگرانِ مجلس نے رضا کار (Volunteer) اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء( لاہور) میں حفاظتی
اُمور کے اسلامی بھائیوں کے لئے
فیضانِ نماز کورس ہوا، جس میں عاشقانِ رسول کو نماز کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ٭لکی مروت (خیبرپختونخواہ)میں
مجلسِ حفاظتی اُمور کے ذمّہ داران نے مدنی دورہ کیا اور نیکی کی
دعوت عام کی ٭جنوری2019ء میں مجلسِ حفاظتی اُمور
کے کم و بیش449اسلامی بھائیوں نے مدنی
قافلوں میں سفر کیا،1474اسلامی بھائیوں نے مدنی درس میں شرکت کی،1344مدنی انعامات کے رسائل وصول ہوئے اور تادمِ تحریر
پاکستان میں کل68مقامات پر مدرستہُ المدینہ بالغان کی ترکیب ہورہی ہے۔ مجلس تاجران کے مدنی کام٭مجلس تاجران کے تحت سردارآباد ( فیصل
آباد) اور اوکاڑہ میں عظیم الشان تاجر اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی مفتی علی اصغر عطّاری مدنی نے
سنّتوں بھرے بیانات فرمائے،اسی طرح24جنوری2019ء کو النذیر
پیلس نئی آبادی مرکزالاولیاء( لاہور) میں تاجر اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں
بھرا بیان فرمایا جبکہ جوہر ٹاؤن
مرکزالاولیاء(لاہور) اور قصور میں ایصالِ ثواب
اجتماع کا سلسلہ ہوا ٭مرکزالاولیاء(لاہور) کی شاہ عالَم مارکیٹ میں المختار جیولرز
اور ماڈل ٹاؤن سِوِک سینٹر اور راولپنڈی کے فیضانِ غوثِ اعظم روڈ پر واقع اقبال مارکیٹ میں تاجران کے درمیان
مدنی حلقوں اور شاہ عالَم مارکیٹ میں ندیم جیولرز،علی گارمنٹس ہول سیل
ڈیلرز اور
ارہال روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں میموری کارڈ ہول سیل ڈیلرز سے ملاقاتوں اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں نگرانِ
مجلس اور دیگر ذمّہ داران نے تاجران کو
مدنی پھول پیش کئے ٭5،4،3فروری 2019ء
کو راولپنڈی سے50تاجران نے ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ مدنی قافلے
میں سفر کیا ٭مجلسِ تاجران کی جانب سے ویب سائٹ بھی لاؤنچ کردی گئی ہے۔ آج ہی اس
ویب سائٹ https://tajiran.dawateislami.net کا وزٹ کیجئے۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں٭مجلس ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء(لاہور)،جامشورو(بابُ الاسلام سندھ)اور سردارآباد ( فیصل آباد) میں سنّتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں رکنِ شوریٰ
محمد اطہر عطّاری اور نگرانِ مجلس پاکستان
نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے ٭مجلسِ نشر و اشاعت
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء(لاہور) میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ٭مجلس
مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے تحت شیخوپورہ کے اسٹیڈیم میں دُعائے صحت اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں میاں جاوید لطیف(M.P.A) سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں
بھرا بیان فرمایا ٭مجلسِ وُکلا کےتحت31جنوری2019ء کو ملیر کورٹ بابُ المدینہ
کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، سینیئر سول ججز
اور سول ججز سمیت 15ججز، ممبر سندھ بار
کونسل، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ بار
ایسوسی ایشن ملیر کے صدر، جنرل سیکرٹری سمیت تقریباً150 وُکَلا اور کورٹ اسٹاف کے60اہلکاروں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلس اصلاح برائے فنکار کے تحت مرکزالاولیاء(لاہور)، کراچی
اور راولپنڈی کے آرٹس کونسلز، 24 نیوز چینل کے بیورو آفس اور اداکار قیصر پیا کے گھر، گلزارِ طیبہ (سرگودھا) کی فرینڈز
اکیڈمی، گوجرانوالہ کے تین تھیٹر ہال اور ملتان کے اسٹار لیٹ تھیٹر میں مدنی حلقے
لگائے گئے جن میں اداکاروں، گلوکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز نے شرکت کی ٭مشہور اداکار
سلطان راہی کی برسی کے موقع پر ان کے بیٹے حیدر
سلطان کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس کی سٹی42نیوز چینل اور نیو نیوز چینل
نے لائیو کوریج کی ٭مجلس اصلاح برائے
فنکار کے نگرانِ مجلس کے ہمراہ شوبز سے وابستہ
افراد نے مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف سے خانیوال23،24،25 جنوری2019ء تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت
حاصل کی ٭مجلسِ معاونت برائےاسلامی بہنیں کے تحت جمادَی الاُولیٰ 1440ھ میں پاکستان بھرمیں تقریباً140مقامات پر
مَحَارِم اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش2552اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی، مدنی انعامات کے500رسائل تقسیم کئے گئے
اورمبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی
کوشش سے تقریباً566محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 4اسلامی بھائیوں نے 12دن
اور 4اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کےمدنی قافلے
میں سفر کی سعادت حاصل کی ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت جمادَی الاُولیٰ1440ھ میں2701مقامات پر یومِ قفلِ مدینہ
منایا گیا، جس میں تقریباً31ہزار486اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ اسی شعبے کے تحت ملک بھر سے کم و بیش82ہزار370
اسلامی بھائیوں کے مدنی انعامات کے رسائل جمع ہوئے ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی اور مدینۃُ
الاولیاء ملتان شریف کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری، حاجی محمد بلال عطّاری اور قاری محمد سلیم عطّاری نے خصوصی
اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔مدنی
قافلے ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت جنوری2019ء میں3دن کے328مدنی
قافلوں میں کم و بیش2367عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا جبکہ تقریباً11ہزار709چوک
درس میں تقریباً54ہزار385 اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ٭مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت5691 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا اور مجلس ائمہ مساجد کے تحت263مدنی
قافلے راہِ خدا کے مسافر بنے۔
Comments