کانفرنس میں شریک صومالیہ کے دو صاحبان نے بھی امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صُوری پیغام بھیجا:

16فروری2019ءبروزہفتہ سرکارِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی برکتوں سے مالامال شہر بغدادِ معلیٰ کے ادارے اُمُّ القُریٰ کے کانفرنس ہال میں سرکاری سطح پر علومُ القرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دعوتِ اسلامی کے علمائے کرام اور مبلغین سمیت 40سے زائد ممالک کے علما و مشائخ نے شرکت کی۔ ملکِ شام کے فضیلۃ الشیخ الدکتور محمود الحوت حفظہ اللہ نے بغداد شریف سےشیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عربی زبان میں صُوری پیغام کے ذریعے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

(ترجمہ)مرحبا! یاشیخ الیاس! آپ کیسے ہیں؟ ہم اس وقت بغداد میں ہیں اور عنقریب اِنْ شَآءَ اللہ سیّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ وَقَدَّسَ اللہ سِرَّہ العَزِیز کے مزار کی زیارت کریں گے، اور ہم آپ کی ملاقات و ضیافت کو بھی نہیں بھولے ہیں۔ میری طرف سے آپ کو اور آپ کے تمام احباب کو سلام! اور ہم آپ سے دُعا کی امید رکھتے ہیں۔

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابی صَوتی پیغام میں شیخ محمود الحوت کو بغداد شریف کی حاضری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے شیخ محمود الحوت! اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مَا شَآءَ اللّٰہ! بغدادِ معلیٰ کی حاضری مبارک ہو، وہاں سے آپ کا پیارا پیارا پیغام میں نے سُنا، اللہ کریم آپ کو دو جہاں کی بھلائیاں نصیب کرے، بےحساب مغفرت سے مشرف کرے، سیّدی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی برکتیں آپ کو اور آپ کی آل کو بھی نصیب ہوں اور مجھے اور میری آل کو بھی نصیب ہوں۔ عرب شریف کے جو علما ءو مشائخ تشریف لائے ہیں ہوسکے تو ان تک میرا سلام! اور آپ سے بھی اور ان سب سے بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور جہاں جہاں اولیائے کرام کی بارگاہوں میں حاضریاں ہوں مجھ غریب کا سلام عرض کیجئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

کانفرنس میں شریک صومالیہ کے دو صاحبان نے بھی امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صُوری پیغام بھیجا:چنانچہ

(1)شیخ عبدالقادر علی ابراہیم نے کہا:(ترجمہ)اے ہمارے شیخ!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے، اگرچہ ہم آپ سے دُور ہیں مگر ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، ہم آپ کو سنتے بھی ہیں، ہم آپ کے مُریدین سے ملتے بھی ہیں، ہماری تمنا ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ ہم آپ سے ملاقات کریں آپ کی صحبت میں بیٹھ کر برکت حاصل کریں۔

(2)وزیرِ اوقاف شیخ نور محمدحسن نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کچھ یوں کہا:(ترجمہ)اللہ پاک آپ کو برکت عطا فرمائے اے ہمارے شیخ!اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اگرچہ ہم آپ سے دور ہیں مگر ہم بھی آپ کی زیارت کے مشتاق ہیں، صومالیہ کے وفاقی وزیرِ اوقاف و مذہبی امور کی حیثیت سے دینی خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔

ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ


Share

Articles

Comments


Security Code