نبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا:میں نے ایک
رات عجیب معاملات دیکھے (ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ) میں نے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا جو پل صراط پر کبھی گھسٹ کر چل
رہا تھا اور کبھی گھٹنوں کے بل چل رہا تھا، اتنے میں وہ دُرُود شریف آیا جو اس نے
مجھ پر بھیجا تھا، اُس نے اُسے کھڑا کر دیا یہاں
تک کہ اُس نے پل صراط کو پار کر لیا۔(معجم
کبیر،ج25،ص282، حدیث:39)معلوم ہوا درودِ پاک پڑھنے والے کے لئے پل صراط سے گزرنا
آسان کردیا جائے گالہٰذاہمیں کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھنا چاہیے،احادیثِ مبارکہ میں
ایسی اور بھی نیکیاں بیان کی گئی ہیں جن پرعمل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پل صراط پر آسانی نصیب ہوگی، چنانچہ: (1) مسلمان کی پریشانی
دورکرنا رسولِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کی پریشانی دور کی تو اللّٰہپاک قیامت کے دن اس
کے لئے پل صراط پر نور کی ایسی دوشاخیں بنا دے گا جن کی روشنی سے اتنے عالَم روشن
ہوں گے جنہیں اللّٰہپاک کےسوا کوئی شمار نہیں کرسکتا۔(معجم اوسط،ج3،ص254، حدیث:4504) (2)صدقہ دینا اور بیوہ کی حاجت روائی
کرنانَبیِِّ
رحمت صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس
نے دنیا میں اچھی طرح صدقہ دیا وہ پل صراط سے گزر جائے
گا۔ (حلیۃ الاولیاء،ج 3،ص256، حدیث: 3874) (3)امانت اورصِلۂ رِحمیفرمانِ مصطَفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:امانت اور صِلۂ رِحمی(یعنی رشتہ داروں سے اچھے سلوک) کو بھیجا جائےگا تووہ پل صراط
کے دائیں اور بائیں جانب کھڑی ہو جائیں گی۔ (مسلم، ص106، حدیث: 329)حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ
اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:یہ ان دونوں وصفوں کی انتہائی تعظیم ہوگی کہ
ان دونوں کو پل صراط کے آس پاس کھڑا کیا جائے گا شفاعت اور شکایت کے لئے، کہ ان کی
شفاعت پرنجات، ان کی شکایت پر پکڑ ہو گی۔ (مراٰۃ المناجیح،ج 7،ص424) (4) بھلائی
کے کام میں سفارش کرنا حضورِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا:جو اپنے مسلمان بھائی کی فریاد بادشاہ تک
پہنچانے کے لئے یا کسی تنگدست کو مہلت دلانے کے لئے جاتاہےاللہپاک اس دن پل صراط
کوعُبور کرنے میں اس کی مدد فرمائے گا جب لوگوں کے قدم پھسل رہے ہوں گے۔ (مجمع الزوائد،ج8،ص349، حدیث:13709) (5)مسلمان کی عزّت کی حفاظت کرنا حکیمُ الامّت مفتی احمد یار
خان نعیمی رحمۃ
اللہ علیہ لکھتے ہیں: جس مسلمان کی غیبت کی جا رہی ہو، اُس کی
عزت بچانے والے کو فرشتہ پلْ صراط پر پروں میں ڈھانپ کر گزارے گا تاکہ دوزخ کی آگ
کی تپش اُس تک نہ پہنچ
پائے۔ (مراٰۃالمناجیح،ج6،ص572 ملخصاً) (6)مسواک استعمال
کرنامسواک شریف کے استعمال کی جہاں اور بے شمار برکتیں ہیں وہیں
یہ برکت بھی ہے کہ مسواک پُل صراط سے بجلی کی طرح تیزی سے گزار دےگی۔(حاشیۃُالطحطاوی علی مراقی
الفلاح ،ص69)اللّٰہپاک
ہمیں ایسی نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن کی برکت سے پل صراط سے گزرنا آسان ہو۔
یا الٰہی جب چلوں تاریک راہِ پل صراط
آفتابِ ہاشمی نورُ الہُدیٰ کا ساتھ ہو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…شعبہ فیضان صحابہ واہل بیت ،المدینۃ العلمیہ ،باب المدینہ
کراچی
Comments