قبولِ اسلام کی مدنی بہار

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی مدنی خبریں٭صاحبزادۂ عطّار مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے تخصّص فی الفقہ، تخصّص فی الحدیث، تخصّص فی الامامت اور دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں خصوصی وقت عطا فرمایا اور مدنی پھولوں سے نوازا ٭آپ نے پاک سیّدی کابینہ بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی میں رُکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری کے ہمراہ محمد جامی رضا عطّاری کے گھر جاکران کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی، دعائے مغفرت فرمائی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی مدنی خبریں ٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں (مجلس ازدیادِ حُب صوبہ مکی، مدارسُ المدینہ صوبہ مدنی کے ناظمین و ذمّہ داران اور مجلس جامعۃُ المدینہ صوبہ مکی کے ذمّہ داران) جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر (حیدر آباد) میں جامعاتُ المدینہ صوبہ مدنی کے ذمّہ داران اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) میں (مجلس کارکردگی، مجلس جدول و جائزہ، مجلس اعتکاف، مجلس مدنی کورسز،مجلس مدنی انعامات، مجلس خصوصی اسلامی بھائی، چشتی کابینہ کی مجلس شعبۂ تعلیم اور سردار آباد (فیصل آباد) کی چشتی، بُوصیری اور امینی کابینہ کے ذمّہ داران) نیز جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء (لاہور) میں ہونے والے مدنی مشورے میں شعبہ جات کے صوبائی ذمّہ داران کی تقرری و جدول، مدرسۃُ المدینہ و جامعۃُ المدینہ کے صوبائی مدنی مشوروں کا نظام،اعتکاف کی تیاری اور کمزور علاقوں کی طرف مدنی قافلوں وغیرہ کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے ٭مدنی مرکز فیضانِ ِِےالےٹاؤنف،لس مدنی انعامات،مدینہ سردارآباد(فیصل آباد) میں مدرسۃُ المدینہ فیضانِ عطّار جھنگ روڈ اور مدرسۃُ المدینہ سِول لائن کے مدنی منّوں کو مدنی چینل کے براہِ راست (Live) سلسلے کے بعد مختلف مدنی پھول دئیے اور نمایاں کارکردگی پر تحائف بھی عطا فرمائے ٭امیرِ مدنی قافلہ کورس میں شرکائے کورس کو بھی مدنی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے ٭دارُالمدینہ مدینہ ٹاؤن کیمپس سردارآباد(فیصل آباد)کے نویں اور دسویں(10th &9th) کلاسز کے طلبہ(Students) کا سُنّتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں ٹیچرز بھی شریک ہوئے،نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے عالِم بننے کے فائدے اِرشاد فرمائے اور درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا۔مختلف مدنی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ(Students)کوتحائف بھی عطافرمائے ٭6صوبائی مدنی مراکز میں جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ کے ناظمین کے مدنی مشورے ہوئے، ان مدنی مشوروں میں ناظمین کو دعوتِ اسلامی بالخصوص جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ کے بڑھتے ہوئے مدنی کام اور اخراجات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے خود کفالت کا ذہن دیا گیا۔مجلسِ خُدّامُ المساجد کی مدنی خبریں مجلسِ خُدّامُ المساجد کے تحت ناظم آباد بابُ المدینہ کراچی میں جامع مسجد فیضانِ امیرمعاویہ اور مدرسۃُ المدینہ فیضانِ امیرمعاویہ ٭موسیٰ زئی شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جامع مسجد فیضانِ امیرمعاویہ ٭تاندلیانوالہ اڈّا رحمے شاہ اور رب ملوائیاں والا سردارآباد(فیصل آباد) میں جائے نماز ٭بھڈوال ٹاؤن بھکر میں جامع مسجد فیضانِ خدیجۃُ الکبریٰ اور ٭لودھراں میں جامع مسجد باغِ مدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ٭شہباز سوسائٹی عطّارآباد (جیکب آباد) ٭نیو سوسائٹی گلزار ٹاؤن احمد پور شرقیہ پنجاب ٭دولت پور کی دو نیو سوسائٹیز ٭پشاور ٭سرہندی کابینہ گڑھی خیرو اور گڑھی حسن بابُ الاسلام سندھ میں مسجد کے لئے پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کئے گئے۔مجلسِ خُدّامُ المساجد کی جانب سے سال 2018ء کی جاری کردہ کارکردگی کے مطابق پورے سال میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ 466 مساجد کی جگہیں حاصل کی گئیں۔ مدارسُ المدینہ اور جامعۃُ المدینہ کا افتتاح و سنگِ بنیاد٭جبہ ابدال رحمت آباد(ایبٹ آباد)میں مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح ہوا ٭ضیاءکوٹ (سیالکوٹ) میں جامعۃُ المدینہ للبنین کی ایک شاخ اور٭بابُ الاسلام سندھ کے شہر سرحد ضلع گھوٹکی میں جامع مسجد فیضانِ عطّار سے ملحقہ پلاٹ میں مدرستہُ المدینہ کا سنگِ بُنیاد رکھا گیا۔تقریبِ تقسیمِ اسناددعوتِ اسلامی کے107شعبہ جات میں سے ایک شعبہ المدینۃُ العلمیہ بھی ہے، جس کے ذریعے87مدنی اسلامی بھائی اپنی علمی و تحقیقی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجلس المدینۃُ العلمیہ کی جانب سے سال2018ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل مدنی اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کے لئے6فروری2019ء کو تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔نمایاں کارکردگی کے حامل تین اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطّاری مدنی کے دستِ مبارک سے اسناداور1100روپے کے مدنی چیک اور15 اسلامی بھائیوں کو1100روپے کے مدنی چیک پیش کئے گئے۔ فقہ و اصولِ فقہ ورکشاپ مجلس جامعۃُ المدینہ و مجلس تعلیمی امور للبنین پاکستان کے تحت24جنوری2019ء کو مختلف جامعاتُ المدینہ(مرکزی جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی، جامعۃُ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم بابُ المدینہ کراچی، مرکزی جامعۃُ المدینہ زَم زم نگر (حیدرآباد)، مرکزی جامعۃُ المدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء( لاہور)، مرکزی جامعۃُ المدینہ سردارآباد( فیصل آباد)، مرکزی جامعۃُ المدینہ اسلام آباد، مرکزی جامعۃُ المدینہ خانقاہ شریف، مرکزی جامعۃُ المدینہ سکھر، مرکزی جامعۃُ المدینہ کشمیر، مرکزی جامعۃُ المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان،مرکزی جامعۃُ المدینہ اوکاڑہ) میں فقہ اور اصولِ فقہ پڑھانے والے اساتذۂ کرام کے لئے فقہ و اصولِ فقہ ورکشاپ کا سلسلہ ہوا، جس میں اساتذۂ کرام کو فقہ و اصولِ فقہ پڑھانے کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزاراتِ اولیا کے ذمّہ داران نے جمادَی الاُولیٰ1440ھ میں12بزرگانِ دین(حضرت سیّدُنا اکبر علی شاہ غازی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت علّامہ عبدالغفور ہزاروی (وزیرآباد) ٭حضرت پیر سیّد سالم شاہ بخاری (سبّی بلوچستان) ٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی (گوجرانوالہ) ٭حضرت سخی غلام سرور(مرکزالاولیاء لاہور) ٭پیر سیّد رفاعی (مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت سیّد طاہر شاہ(سجادہ نشین حضرت سخی شاہ جہاں راولپنڈی) ٭حضرت مولانا عطاءُالمصطفیٰ نوری(سابق مدرّس جامعہ قادریہ سردارآباد، فیصل آباد) ٭حضرت حامد رضا قادری (مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت میاں فرمان علی(مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت سیّد سائیں سخی سہیلی سرکار (مظفر آباد کشمیر) اور ٭خلیفۂ خواجہ غریب نواز حضرت صوفی حمیدالدّین ناگوری (ناگور شریف راجستھان ہند) کے سالانہ اعراس میں شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزارات پر قراٰن خوانی ہوئی، جس میں تقریباً1500عاشقانِ رسول اور مدرسۃُ المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، مزارات سے متصل مساجد میں40مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا، جن میں تقریباً300 عاشقانِ رسول شریک ہوئے،اِیصالِ ثواب اجتماعات بھی ہوئے جن میں تقریباً2000اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،40مدنی حلقے،25مدنی دورے،85چوک درس کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ سینکڑوں زائرین کو انفرادی و اجتماعی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔ مجلسِ حفاظتی اُمور کی مدنی خبریں ٭مجلسِ حفاظتی اُمور کے تحت (عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی، غوثیہ گیٹ والی مسجد لانڈھی نمبر 2بابُ المدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں) مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا، جن میں نگرانِ مجلس نے رضا کار (Volunteer) اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء( لاہور) میں حفاظتی اُمور کے اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ نماز کورس ہوا، جس میں عاشقانِ رسول کو نماز کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ٭لکی مروت (خیبرپختونخواہ)میں مجلسِ حفاظتی اُمور کے ذمّہ داران نے مدنی دورہ کیا اور نیکی کی دعوت عام کی ٭جنوری2019ء میں مجلسِ حفاظتی اُمور کے کم و بیش449اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر کیا،1474اسلامی بھائیوں نے مدنی درس میں شرکت کی،1344مدنی انعامات کے رسائل وصول ہوئے اور تادمِ تحریر پاکستان میں کل68مقامات پر مدرستہُ المدینہ بالغان کی ترکیب ہورہی ہے۔ مجلس تاجران کے مدنی کام٭مجلس تاجران کے تحت سردارآباد ( فیصل آباد) اور اوکاڑہ میں عظیم الشان تاجر اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی علی اصغر عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے،اسی طرح24جنوری2019ء کو النذیر پیلس نئی آبادی مرکزالاولیاء( لاہور) میں تاجر اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء(لاہور) اور قصور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا ٭مرکزالاولیاء(لاہور) کی شاہ عالَم مارکیٹ میں المختار جیولرز اور ماڈل ٹاؤن سِوِک سینٹر اور راولپنڈی کے فیضانِ غوثِ اعظم روڈ پر واقع اقبال مارکیٹ میں تاجران کے درمیان مدنی حلقوں اور شاہ عالَم مارکیٹ میں ندیم جیولرز،علی گارمنٹس ہول سیل ڈیلرز اور ارہال روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں میموری کارڈ ہول سیل ڈیلرز سے ملاقاتوں اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں نگرانِ مجلس اور دیگر ذمّہ داران نے تاجران کو مدنی پھول پیش کئے ٭5،4،3فروری 2019ء کو راولپنڈی سے50تاجران نے ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کیا ٭مجلسِ تاجران کی جانب سے ویب سائٹ بھی لاؤنچ کردی گئی ہے۔ آج ہی اس ویب سائٹ https://tajiran.dawateislami.net کا وزٹ کیجئے۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں٭مجلس ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء(لاہور)،جامشورو(بابُ الاسلام سندھ)اور سردارآباد ( فیصل آباد) میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطّاری اور نگرانِ مجلس پاکستان نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے ٭مجلسِ نشر و اشاعت کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزالاولیاء(لاہور) میں صحافیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ٭مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے تحت شیخوپورہ کے اسٹیڈیم میں دُعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں جاوید لطیف(M.P.A) سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلسِ وُکلا کےتحت31جنوری2019ء کو ملیر کورٹ بابُ المدینہ کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز سمیت 15ججز، ممبر سندھ بار کونسل، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے صدر، جنرل سیکرٹری سمیت تقریباً150 وُکَلا اور کورٹ اسٹاف کے60اہلکاروں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مجلس اصلاح برائے فنکار کے تحت مرکزالاولیاء(لاہور)، کراچی اور راولپنڈی کے آرٹس کونسلز، 24 نیوز چینل کے بیورو آفس اور اداکار قیصر پیا کے گھر، گلزارِ طیبہ (سرگودھا) کی فرینڈز اکیڈمی، گوجرانوالہ کے تین تھیٹر ہال اور ملتان کے اسٹار لیٹ تھیٹر میں مدنی حلقے لگائے گئے جن میں اداکاروں، گلوکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز نے شرکت کی ٭مشہور اداکار سلطان راہی کی برسی کے موقع پر ان کے بیٹے حیدر سلطان کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس کی سٹی42نیوز چینل اور نیو نیوز چینل نے لائیو کوریج کی ٭مجلس اصلاح برائے فنکار کے نگرانِ مجلس کے ہمراہ شوبز سے وابستہ افراد نے مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف سے خانیوال23،24،25 جنوری2019ء تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی ٭مجلسِ معاونت برائےاسلامی بہنیں کے تحت جمادَی الاُولیٰ 1440ھ میں پاکستان بھرمیں تقریباً140مقامات پر مَحَارِم اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش2552اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے500رسائل تقسیم کئے گئے اورمبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے تقریباً566محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 4اسلامی بھائیوں نے 12دن اور 4اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت جمادَی الاُولیٰ1440ھ میں2701مقامات پر یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا، جس میں تقریباً31ہزار486اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ اسی شعبے کے تحت ملک بھر سے کم و بیش82ہزار370 اسلامی بھائیوں کے مدنی انعامات کے رسائل جمع ہوئے ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی اور مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری، حاجی محمد بلال عطّاری اور قاری محمد سلیم عطّاری نے خصوصی اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔مدنی قافلے ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت جنوری2019ء میں3دن کے328مدنی قافلوں میں کم و بیش2367عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا جبکہ تقریباً11ہزار709چوک درس میں تقریباً54ہزار385 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت5691 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا اور مجلس ائمہ مساجد کے تحت263مدنی قافلے راہِ خدا کے مسافر بنے۔


Share

قبولِ اسلام کی مدنی بہار

علمائے کرام سے ملاقاتیں ماہِ جنوری2019ءمیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء و دیگر ذمّہ داران نے تقریباً1870عُلَما و مشائخ اور ائمہ و خُطبا سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:پاکستان:٭مفتی تنویر احمد اخترالقادری (مہتمم مرکز السّادات الاسلامیہ جامعۃُ الرضا حویلیاں،ایبٹ آباد) ٭مولانا حکیم محمد یوسف قادری (مہتمم دارُالعلوم و جامع مسجد غوثیہ و خضریٰ گلبرگ، پشاور) ٭مفتی عصمتُ الرحمٰن جنیدی(مہتمم دارُالعلوم حبیبیہ جنیدیہ لنڈی کوتل، خیبر ایجنسی) ٭مولانا اصغر علی نقشبندی(مہتمم جامعۃُالنوریہ،پشاور) ٭مولانا مشتاق احمد سعیدی (مدرّس جامعۃُ العین،سکھر) ٭مفتی حیات احمد قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ ڈیرہ مراد جمالی) ٭مولانا پروفیسررحیم بخش حلیمی(مہتمم جامعہ فیضُ الرسول جعفر آباد سُوئی، بلوچستان) ٭مفتی قاسم قاسمی (مدرّس و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، کوئٹہ) ٭مولانا سیّد شاہد فاروق کاظمی (مدرسہ جلالیہ غوثیہ اویسیہ سعدیہ عزیزُالعلوم،اُوچ شریف) ٭مفتی محمد احمد قادری(مدرّس مدرسہ اویسیہ قادریہ چشتیہ فردوسیہ، اُوچ شریف) ٭مفتی اصغر علی چشتی سیالوی (مدرّس جامعہ نوشاہیہ ضلع جہلم) ٭مولانا ہاشم خان (مہتمم جامعہ گلستانِ محمد سرائے عالمگیر، ضلع گجرات) ٭مولانا میاں محمد سراج الدّین(جامعہ عربیہ احیاءُالعلوم عطّار والا بُورے والا)٭مولانا عبدُالرّسول اشرفی (مہتمم جامعہ رضائے مصطفےٰ، بہاولنگر)٭مفتی ضیاءُالرّحمٰن(مہتمم جامعہ حنفیہ غوثیہ، ضلع میانوالی) ٭مفتی محمد اقبال نعیمی (مہتمم دارُالعلوم نعیمیہ رضویہ، اسلام آباد) ٭مولانا محمد یوسف حقّانی(مہتمم دارُالعلوم جامعہ قادریہ حقانیہ، اٹک) ہند: ٭شیخُ الاسلام حضرت مولانا سیّد محمد مَدَنی میاں اشرفی جیلانی(جانشینِ محدّثِ اعظم ہند) ٭خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند،تاجُ الشّریعہ مفتی احمدُالقادری جبکہ حافظِ ملّت حضرت علّامہ مولانا شاہ عبدُالعزیز محدث مبارکپوریرحمۃ اللہ علیہکے عُرس کے موقع پر ہندکےفاروقی زون کے نگران و مجلسِ رابطہ بالعلماء و المشائخ اور مجلس مزاراتِ اولیا کے ذمّہ داران نے ان عُلَما و مشائخ سے ملاقاتیں کیں:٭عزیزِ ملّت حضرت علّامہ عبدُالحفیظ(سربراہِ اعلیٰ الجامعۃُ الاشرفیہ) ٭خیرُالاَذْکیاء علّامہ احمد مصباحی(سابق صدر مدرّس الجامعۃُ الاشرفیہ) ٭مولانا عبدُالمبین نعمانی(رکن المجمع الاسلامی)٭نصیرِملّت مولانا نصیرُالدّین مصباحی (سابق استاذ الجامعۃُ الاشرفیہ)٭الجامعۃُ الاشرفیہ مبارک پور کے اساتذۂ کرام: ٭مولانا مبارک حسین مصباحی(ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ) ٭علّامہ شمسُ الہدیٰ مصباحی٭مفتی نسیم مصباحی٭مفتی بدرِعالَم مصباحی٭مولانا صدرُ الوریٰ ٭مفتی اختر حسین مصباحی ٭مولانا اظہارُالنبی مصباحی وغیرہ۔ بنگلہ دیش:٭پیر ولیاللہ قادری(دربارِ قادریہ حامدیہ والیہ، ڈھاکہ) ٭مفتی عبدُ الرّحمٰن القادری(دربار شریف غوثیہ حمیدیہ رحمانیہ، ڈھاکہ)شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ کم و بیش 775سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔چند کے نام یہ ہیں: بابُ المدینہ کراچی:٭ کمشنر کراچی افتخار شلوانی ٭ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ علی احمد صدیقی٭جنرل اعجاز احمدرِند(اسسٹنٹ کمشنر کراچی) ٭صلاحُ الدّین (ڈپٹی کمشنر کراچی ساؤتھ)٭جاوید مہر (ڈی آئی جی ٹریفک کراچی) ٭انسپکٹر جاوید یوسف زئی (ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس زیڈ آئی بی انچارج) ٭محمد عمران (ڈی آئی جی انچارج ڈسٹرکٹ سینٹرل) ٭معید انور(چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ)٭امیر احمد شیخ (ایڈیشنل آئی جی کراچی)٭امین یوسف زَئی (ڈی آئی جی ویسٹ زون)۔مرکزُالاولیاءلاہور:٭سیّد رفاقت علی گیلانی (اسپیشل ایڈوائزر وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے مذہبی امور)٭سہیل جنجوعہ(ڈائریکٹر میڈیا افیئرز)٭خالد عمر(ایڈیشنل کمشنر) ٭چوہدری انور ساجد(سپرنٹنڈنٹ ڈی آئی جی آپریشن لاہور آفس)٭وقاص نذیر(ڈی آئی جی آپریشن لاہور) ٭فیصل شہزاد(ایس پی سیکیورٹی لاہور)٭عبدُالحق(انچارج ایلیٹ فورس)٭اسدسرفراز (ایڈیشنل آئی جی ایڈمن)٭گوہرمشتاق بھٹہ(ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب) ٭انعام وحید ( ڈی آئی جی انویسٹی گیشن)٭آصف امین (ایس پی کینٹ) ٭رانا تجمل (M.P.A)٭راناآصف(M.P.A)٭امیرمحمدخان(اسپیشل ایڈوائزر ٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب فار فارسٹ ڈیپارٹمنٹ)٭حسین جہانیاں گردیزی( منسٹر فار مینجمنٹ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ)٭میاں خالدمحمود(منسٹر ڈیزاسٹرمینجمنٹ پنجاب) ٭حنیف پِتافی(M.P.A اینڈ اسپیشل ایڈوائزر وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے صحت) ٭محمد جہانزیب (اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ریفارفز پنجاب) ٭آصف مجید (ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ریفارفز پنجاب) ٭محمد کاشف (سیکشن آفیسر ایگریکلچر) ٭ثاقب ظفر (سیکٹری ہیلتھ پنجاب)٭رفاقت علی(ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پنجاب)٭جہانزیب کھچی(وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب)٭جہانگیر خان ترین (سابقM.P.Aریکوورنگ کینڈیڈیٹ)٭مرزا ناصربیگ(وفاقی وزیر)۔بہاولنگر: ٭محمد خالد (ڈپٹی کمشنر) ٭ جنرل نعیم بشیر (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) ٭آصف حیات لودھی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو) ٭ غلام فرید کلاسن (اسسٹنٹ کمشنر سٹی) ٭نعیمُ الحسن (ایس پی انویسٹی گیشن)۔ میانوالی:سعیدُاللہخان نیازی (ڈی ایس پی) ٭رانا شاہد تبسم (ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ) ٭سیّد اصغر علی شاہ (ڈسٹرکٹ آفیسر تجزیہ پانی ومٹی)۔بہاولپور:٭خالدمحمود چٹھہ (ڈی ایس پی اسپیشل برانچ) ٭راؤ عبدُالحکیم(ایڈیشنل سیشن جج)۔بھکر:٭پرویزخان نیازی (ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھکر)٭میجر شاہد(ڈپٹی کمشنر بھکر)۔مختلف شہر:٭اسسٹنٹ کمشنر مدثرعارف(منچن آبادضلع بہاولنگر)٭افضل گل(M.P.Aحاصل پور) ٭راؤ امتیاز(ڈپٹی کمشنر لودھراں)٭بابر بشیر(ڈپٹی کمشنر لیّہ) ٭کاشف نواز (اسسٹنٹ کمشنر لیّہ)٭میرسلیم خان کھوسہ(صوبائی وزیر بلوچستان ریونیو ڈیپارٹمنٹ سابق وزیرِداخلہ بلوچستان)٭راجہ بشارت(صوبائی وزیرِ قانون اسلام آباد) ٭قیضارخان (سابقM.N.A ڈیرہ اسماعیل خان)٭احمد کریم خان کنڈی (M.P.A ڈیرہ اسماعیل خان) ٭افضل خان ڈھانڈلہ(M.N.Aڈیرہ اسماعیل خان)۔ لیٹویا (Latvia) کے سفیر اور گورنر سندھ سے ملاقات جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطاری نے اسلام آباد میں یورپ کے ملک لیٹویا(Latvia) کے سفیر(Ambassador)چوہدری افتخار رسول گھمن سے جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطاری، مجلسِ رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری اور دیگر ذمّہ داران نے گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ علما و شخصیات کی مدنی مراکز آمد گزشتہ ماہ ملکِ شام کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر محمد توفیق رمضان بوطی اور الشیخ عبدالعزیز الخطیب حفظہما اللہ کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آمد ہوئی،طلبہ و علمائے کرام نے آپ کا استقبال کیا۔آپ نے عالمی مدنی مرکز میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور درجۂ دورۂ حدیث شریف میں طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭بغداد شریف کے فضیلۃُ الشیخ لطیف الصولی الحسینی القادری اور فضیلۃُ الشیخ تابش المرادآبادی ڈائریکٹرمرکزالتحفیزیۃ العالمیۃ (International Motivational Foundation) نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ حمیدُالدّین ناگور شریف راجستھان ہند کا دورہ کیا ٭مولانا سیّد حامد سعید کاظمی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زَم زم نگر ( حیدرآباد) ٭مفتی اکمل قادری (مفتی دارُالافتاء جامعہ نظامیہ مرکزُالاولیاء لاہور) نے دارُ الافتاء اہلِ سنّت مرکزُالاولیاء (لاہور) ٭سردارآباد(فیصل آباد) کے10علمائے کرام کے وفد نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد( فیصل آباد) ٭مولانا سردار احمدخان سعیدی باروی(مہتمم و مدرس جامعہ بارویہ تونسہ روڈ ضلع ڈیرہ غازی خان)نے فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان ٭مولانا فیضان جمیل کاظمی(مہتمم دارُالعلوم فریدیہ) نے جامعۃُالمدینہ (راجن پور)٭مولانا حافظ محمد سعید اشرفی (پرنسپل دارُالعلوم فیضان اشرف باسنی ناگور شریف راجستھان ہند) نے جامعۃُ المدینہ (احمد آباد گجرات) ٭مولانا الحاج سیّد جہانگیر شاہ بخاری نے جامعۃُ المدینہ فیضانِ حاجی مخدوم (گجرات ہند) ٭ایس ایس پی و اسسٹنٹ آئی جی ٹریفک جان محمد برھمانی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی ٭سابق M.N.A راجا جاوید اخلاص اور امیدوار M.N.A چوہدری عظیم نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا دورہ کیا جبکہM.N.Aملک احسان ٹوانہ اور سابق ناظم ملک غضنفر وڈھل نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتّوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔ ٭پاکستان بھر میں سُنی جامعات و مدارس کےتقریباً2100سے زائد طلبۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔ متفرق مدنی خبریں ٭بھمبر (کشمیر)میں سیکرٹری دفاع پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرامُ الحق،سابق اسپیکراسمبلی چودھری انوارُالحق، ڈاکٹر انعامُ الحق، انجینئراحسانُ الحق اورانجینئر اعزازُالحق کی والدہ محترمہ کے ختم شریف کے موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ٭کمشنرسبی ڈویژن کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں ایک اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا ٭مجلسِ رابطہ کے تحت ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی خادم حسین رِند کے گھر پر مدرسۃُ المدینہ بالغان کی ترکیب کی گئی ٭سابقM.N.A محمود عبدالرزاق، سعیداللہ خان نیازی (ڈی ایس پی پولیس لائنز میانوالی) اورسیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب شیخ ظفر اقبال کی والدہ کے انتقال پرمجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کے گھر جاکر ان سے تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔


Share

قبولِ اسلام کی مدنی بہار

جانشینِ امیراہل سنّت کا بیرونِ ملک سفر: نیکی کی دعوت عام کرنے کے مقدس جذبے کے تحت جانشینِ امیراہلِ سنّت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 22 تا 27 جنوری 2019ء ساؤتھ کوریا کے مختلف شہروں چانگوون (Changwon)، اچیون (Icheon)، ڈائے گو (Daegu)، آنسان (Ansan)، گمہائے (Gimhae) اور 28جنوری تا یکم فروری تھائی لینڈ کے شہر بینکاک (Bangkok) کی جانب مدنی سفر فرمایا، اس سفر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری بھی ساتھ تھے، مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات اورمدنی حلقوں میں بیانات فرمائے، علماوشخصیات اورمقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی اور مدنی مراکز کا مدنی دورہ فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا بیرونِ ملک سفر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری نے 17تا 30 جنوری 2019ء یورپ کے مختلف مَمالِک (جرمنی، آسٹریا، بیلجئم، ہالینڈ، ناروے،پُرتگال اور یونان) میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری کے ہمراہ اور 31جنوری تا 3 فروری ترکی کی جانب مدنی سفر فرمایا، نگرانِ شوریٰ نے مختلف شہروں میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں سنّتوں بھرے بیانات فرمائے، ذمّہ داران کے درمیان مدنی مشورے فرمائے، علماوشخصیات اور مقامی عاشقانِ رسول سے ملاقات کی اور مدنی مَراکِز کا مدنی دورہ فرمایا، دورانِ سفر معروف سنگر عمران خان سے ملاقات کی انہوں نےنگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر آنے والے رمضان المبارک میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی پاکستان میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی نیت کی اور بیلجئم میں ایک سنگر محمد عمر نے سنّتوں بھرے بیان سے متأثر ہوکرگانا گانے سے تو بہ کی اور قادری عطاری سلسلے میں داخل ہوتے ہوئےاپنی آواز کو گانے کے بجائے نعت شریف پڑھنے کے لئے استعمال کر نے کی نیت کی۔ اس سفرمیں نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ یوکے سے بھی عاشقانِ رسول شریک تھے۔

مجلس مدنی انعامات کا سنّتوں بھرااجتماع مجلس مدنی انعامات کے تحت 19جنوری 2019ء کو بنگلہ دیش اور 26جنوری کو آسٹریلیا کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصورعطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں بھرابیان فرماتے ہوئے شُرکا کو امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ مدنی قافلے سنّتوں کی خدمت کاجذبہ لئے 7اسلامی بھائیوں پر مشتمل 12ماہ کا ایک مدنی قافلہ سری لنکا سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی حاضر ہوا جبکہ 12 اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک مدنی قافلے نے یوکے میں 12 ماہ کے لئے سفراختیار کیا ٭جنوری اورفروری 2019ء میں UK سے دو مدنی قافلوں نے نیپال اور پرتگال جبکہ ٭فروری 2019ء کو ماپوتو موزمبیق سے ایک مدنی قافلے نے سوازی لینڈ کی جانب مدنی قافلے میں راہِ خدا کاسفراختیارکیا۔دیگر مدنی خبریں ٭ موزمبیق کے شہر ماپوتو میں 16جنوری 2019ء کو مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان ہفتہ وار مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شُرَکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔ ٭14جنوری 2019ء سے یوگنڈامیں ایک ماہ کافیضانِ اسلام کورس شروع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔


Share

قبولِ اسلام کی مدنی بہار

مدنی کورسز٭مجلس مدنی کورسز کے تحت 2جنوری 2019ء کو باب المدینہ کراچی کے دارُالسنّہ للبنات میں 12 دن کا”خصوصی اسلامی بہن کورس“جبکہ 8 جنوری کو )مدینۃ الاولیاء ملتان شریف، سردارآباد(فیصل آباد)،گجرات اور راولپنڈی میں( اسلامی بہنوں کے دارُالسنّہ میں12 دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ہوا۔٭19جنوری 2019ء کو) باب المدینہ کراچی، زم زم نگر(حیدرآباد)،مدینۃ الاولیاء ملتان شریف، سردارآباد(فیصل آباد)، گجرات اور راولپنڈی کے( دارالسنّہ للبنات میں 12 دن کا” فیضانِ قرآن کورس“ ہوا جبکہ مجلس مختصرمدنی کورسز(اسلامی بہنیں) کے تحت پاکستان بھر میں تقریباً348 مقامات پر7 دن کے ”فیضانِ غوثِ اعظم کورس“ اورتقریباً268 مقامات پر 12دن کے ”فیضانِ عشرۂ مبشرہ کورس“ہوئے۔ان تمام مدنی کورسز میں کم و بیش 8ہزار 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی،جن میں سے تقریباً 1805 اسلامی بہنیں امیرِ اہل ِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ میں داخل ہوئیں جبکہ کم وبیش 2280 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، 1476اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور1800 اسلامی بہنوں نےہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔ مجلس تجہیز وتکفین اسلامی بہنوں کو غسل ِ میت کا طریقہ سکھانے کیلئے مجلسِ تجہیز وتکفین(اسلامی بہنیں) کےتحت پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر سُنّتوں بھرے اِجتماعات منعقد ہوئے، جن میں تقریباً 6 ہزار 426 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 449 مقامات پر اجتماعاتِ ذکر و نعت برائے ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا،ان اجتماعات میں انفرادی کوشش کی برکت سےکم و بیش 941 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 119 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا اور19 ہزار 427 کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔ ہفتہ برائے دعائے حاجات اسلامی بہنوں کی عالمی مجلسِ مشاورت کے تحت 16 تا 22جنوری 2019ءکو ملک بھر میں ہفتہ برائے دعائے حاجات منایا گیا۔اسلامی بہنوں کےہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں ”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات ہوئے اور بیماریوں، پریشانیوں کے حل کے لئے امیر اہلِ سنّت کےعطا کردہ اوراد و وظائف کے پمفلٹ تقسیم کئےگئے اور دعائیں کی گئیں۔ دارُ المدینہ کی مدنی خبریں دعوتِ اسلامی کے انٹر نیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم دارُالمدینہ کے تحت Cleanliness Day، سائنس ماڈلنگ اور پروجیکٹ ایونٹ ڈے منائے گئے جن میں طلبہ نے نظموں، تقاریر اور مختلف ایکٹیوٹیز میں حصّہ لیا اور مختلف ماڈلز بنائے،نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کوانعامات بھی دیئے گئے۔شعبۂ تعلیم کے مدنی کام٭مجلس شعبۂ تعلیم(اسلامی بہنیں)کے تحت دسمبر 2018ء میں تعلیمی اداروں سے وابستہ کم و بیش 870 شخصیات اسلامی بہنوں نےہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ ٭242 تعلیمی اداروں میں درس اجتماعات ہوئے اور کئی شخصیات اسلامی بہنوں نے دار المدینہ و جامعات المدینہ للبنات کے دورے کئے۔ ٭12 جنوری 2019ء کو باب المدینہ کراچی کےایک مدرسۃ المدینہ للبنات میں ”باراسٹوڈنٹس اجتماع“ منعقد ہوا جس میں کثیر طالبات نے شرکت کی، ان طالبات کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل پیش کئے گئے۔مدنی انعامات اجتماعات مجلس مدنی انعامات(اسلامی بہنیں) کے تحت جنوری 2019ء میںپاکستان کے مختلف شہروں(باب المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، مرکزالاولیاء لاہور، سردارآباد(فیصل آباد)،مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف)، میرپورخاص، کوٹ عطّاری (کوٹری)، سکھر، بدین، مکلی، چوہڑ جمالی، سجاول، عطارآباد(جیکب آبادباب الاسلام سندھ)، گلزارِ طیبہ(سرگودھا)،اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، واہ کینٹ، جڑانوالہ، لودھراں، بہاولپور، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مانسہرہ، جھنگ، نوشہرہ، اوکاڑہ، قصور، قاضی آباد، دھوری اڈا، علی پور، بھوانہ، بھلوال، پھلروان، جُھمرہ، منڈی زمان، کہروڑپکا، دھنوٹ،مدینہ پور(دنیا پور)، ماچھی والا، ظفر آباد، علی پورچٹھہ، گھوٹکی، گولارچی، جاتی، چتھوچند،چلیا، گجّو اور ٹھٹھہ) میں اسلامی بہنوں کے لئے تین گھنٹے پر مشتمل مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً 1542 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام کی مدنی بہار

8جنوری 2019ءکو امریکہ کے شہر شکاگو کی ایک غیرمسلم عورت نے اسلام قبول کیا اور قراٰنِ پاک سیکھنے کے لئے آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لے لیا۔

مدنی کورسز٭جنوری 2019ءکو ہند کےشہروں نمباہیرا (Nimbahera) راجستھان، حمید پوراور دیگر مقامات پر3 دن کے ”مدنی کام کورس“ہوئے جبکہ جدچرلا(Jadcherla) سمیت نیپال کے شہر نیپال گنج میں تین دن کا”فیضانِ نماز کورس“ہوا۔ ٭24 جمادی الاُولیٰ 1440ھ کو ہند کے شہر سنبھل (Sambhal) (یوپی)میں تین دن کا ”مدنی کام کورس “ ہوا۔ ٭23 دسمبر 2018ء کومختلف ممالک(ریاض، دمام،عُمّان، قطر، یوکے، امریکہ، کینیڈا، فرانس، اسپین، جرمنی اور ہند کے شہروں ممبئی، پونا، ناسک، باندرا، بالاگھٹ، کانپور، منگلور، اٹاوہ، کلیان، مرادآباد اور بھوج پور سمیت 35 مقامات)میں7 دن کے”فیضانِ غوثِ اعظم“کورس ہوئے۔٭31 جنوری 2019ء کو ملک و بیرون ملک 1 گھنٹا 12 منٹ پر مشتمل ”سوشل میڈیا کا استعمال کورس“ہوئے۔ کیا سوشل میڈیا کا استعمال ہمارے لئے بُرا ہے؟اس کا دُرست استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟سوشل میڈیا (Social Media) استعمال کرتے ہوئے ہم اپنی آخرت کی تیاری کیسے کرسکتے ہیں نیز اچھی نیتیں اور اپنے مقاصد کا تعیّن اس مدنی کورس میں سکھایا گیا۔٭جنوری 2019ء میں(جدّہ شریف، دمام، امریکہ، آسٹریا، فرانس، اسپین اور ہند کے شہروں ممبئی،پُونا، ناسک، بندھرا، بالاگھٹ، کانپور، منگلور،اٹاوہ، کلیان، مراد آباد اور بھوج پور سمیت 116مقامات پر)”فیضانِ عشرۂ مبشرہ کورس“ ہوئے جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان مدنی کورسز کی برکت سے تقریباً 548 اسلامی بہنیں امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ میں شامل ہوئیں،تقریباً964 نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، تقریباً230نےمدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے،تقریباً 250 نے روزانہ گھر درس دینے، تقریباً 237نے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور تقریباً 735 نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنےکی نیت کی۔تجہیز و تکفین اجتماعات مجلسِ تجہیز وتکفین(اسلامی بہنیں) کے تحت(یوکے،بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، ہند،اٹلی، اسپین اور سری لنکا)میں 104 تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 3214 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات اجتماعات ماہِ جنوری 2019ء میں ہند کے شہروں (ممبئی، بارسی، ہنسر، برہان پور، بروڑکیلا،انڈوراوراجمیر)میں 26 گھنٹے پر مشتمل مدنی انعامات اجتماعات ہوئے، جن میں کم و بیش 697 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دعائے حاجات اجتماعات پاکستان کی طرح بیرونِ ممالک (ایران، ہند، اٹلی، اسپین ، جرمنی، ہالینڈ، بیلجئم، فرانس، آسٹریا، ڈنمارک، ناروے ، سری لنکا، ساؤتھ کوریا، ملائیشیا، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اور یوکے) میں بھی اسلامی بہنوں نےدعائےحاجات اجتماعات منعقد کئے جن میں دعا کی اہمیت کے موضوع پر بیانات ہوئے اور دعائیں مانگی گئیں۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز٭ہند کے شہروں سیریسی، باندل کوٹ اور ڈاؤن گری میں11 اور آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگز میں ایک مقام پر نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماعات کا آغاز ہوا۔


Share