اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتوں
سے نوازا ہے۔ ان میں سے آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں لیکن
آج کل کمپیوٹر،ٹی وی، لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون وغیرہ کے بکثرت استعمال سے کئی لوگوں کو نظر (بینائی) کی کمزوری کا سامنا
ہے۔ اللہ کریم کی پیدا کردہ بہت سی ایسی غذائیں ہیں جو آنکھوں
کی بینائی کو تیز کرتی بلکہ بعض دفعہ تو عینک سے بھی جان چھڑا دیتی ہیں۔ ان غذاؤں میں سے کچھ یہ ہیں:
گاجر میں وٹامن A کثیر مقدار میں ہوتا ہے جو عمْر
بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری کو دور کرتا اور موتیے کے خطرے کو کم
کرتا ہے۔ (گھریلو
علاج،ص36ملتقطاً)
شملہ
مرچ میں وٹامن C بہت زیادہ ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی شریانوں
کے لئےمفید ہے۔
بھنڈی میں زیکسن اور لوٹین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے
کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
سُرخ پیاز میں ہلوطین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو آنکھوں کو
موتیے جیسے مرض سے بچاتا ہے۔
پالک میں آئرن اور وٹامن C کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں
جو آپ کی آنکھوں کو دھوپ کے مُضِر(نقصان دہ) اثرات سے بچانے کا کام کرتے
ہیں۔
شکر قندی میں وٹامن A کثیر مقدار میں ہوتا ہے جو رات میں نظر کو بہتر
کرنے کے لئے مفید ہے اور بینائی کو دُھند
لانے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پھول گوبھی اور بند گوبھی میں وٹامن C کی ایک خاص مقدار پائی جاتی
ہے جو بینائی کو بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی
Comments