خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند کے انتقال پر تعزیت / نگرانِ شوریٰ کے والدِ محترم کے انتقال پر تعزیت

خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند کے انتقال پر تعزیت سگِ مدىنہ محمد الىاس عطّاؔر قادرى رضوى عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حضرت مولانا حافظ سىّد جىلانى مىاں صاحب، پىرِطرىقت حضرت مولانا سىّد محمد ہاشمى رضوی(مہتمم دارُالعلوم مفتیِ اعظم بمبئی ہند)، حضرت مولانا قارى سىّد نورانى مىاں، سىّد سبحانى مىاں اور سىّد مَدَنى مىاں کى خدمتوں مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

حافظ صدام حسىن عمادى نے دعوتِ اسلامى کى مرکزى مجلسِ شورىٰ کے رُکن حاجى محمد شاہد مدنى کے ذرىعے آپ کے والدِ محترم خلىفہ حضور مفتىِ اعظم ہند، حضرت الحاج مولانا حافظ قاری سىّد سراج اظہر نورى رضوى کے انتقالِ پُرملال کى خبردی، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دُعائے مغفرت فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے چار روایات ”فیضانِ علم و علما“([1])سے بیان فرمائیں:) (1)(حضرت سىِّدُنا) مولیٰ علی (کَرَّمَ اللہ وجہَہُ الکریم) فرماتے ہىں کہ عالِم، روزہ دار شب بىدار مجاہد سے افضل ہے (2)کسى نے مجتہد (حضرت سىِّدُنا) ابو بکر (رحمۃ اللہ علیہ) سے پوچھا کہ فقىہ کو قراءتِ قرآن بہتر ہے ىا درسِ فقہ؟فرماىا: ابو مطیع (رحمۃ اللہ علیہ) سے منقول ہے کہ ہمارے اصحاب کی کتابوں کو بغىر قصد سىکھنے کے (یعنی سیکھنے کے ارادے کے بغیرصرف) دىکھنا شب بىدارى (ىعنى رات بھر عبادت) سے بہتر ہے (3)(حضرت سىِّدُنا)ابودَرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہىں: مجھے اىک مسئلہ سىکھنا رات بھر کى عبادت سے زىادہ عزىز ہے (4)(حضرت سىِّدُنا) ابنِ عباسرضی اللہ عنہماسے منقول ہےکہ(حضرت سىِّدُنا)سلىمان علیہ السَّلام کو علم اور مال مىں مُخَىَّر کىا گىا (ىعنى اختىار دىا گىا) کہ مُلک (ىعنى بادشاہت) و مال لو ىا علم اختىار کرو۔ آپ (علیہ السَّلام) نے علم اختىار کىا (تو اس کی برکت سے) مُلک و مال بھی حاصل ہوا۔(فیضانِ علم و علما، ص25،21) عِلم اور عالِم کے بے شمار فضائل ہىں،مشہور مقولہ ہے کہ مَوۡتُ الۡعَالِمِ مَوۡتُ الۡعَالَم یعنی عالِم کی موت ایک عالَم کی موت ہے۔ حضرت علّامہ مولانا سىّد سراج اظہر صاحب کا نام ہند کے قادری رضوى مشائخ مىں نُماىاں رہا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے بھی چند بار زىارت کا شرف حاصل ہوا ہے، اىک بار تو بمبئى مىں حضرت نے مجھے اپنے آستانے پر مدعو کىا تھا اور ضِىافَت بھى فرمائی تھی۔ اللہ کرىم قبول فرمائے، حضرت کے فىوض و برکات سے ہم سب کو مالا مال کرے۔ حضرت سرکارِ اعلىٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے خاص شىدائى تھے، اللہ پاک ان کے صدقے ہم سب کو، ان کى آل اولاد کو، مرىدىن کو مسلکِ اعلىٰ حضرت پر اِستقامت عناىت فرمائے اور مسلکِ اعلىٰ حضرت کا ڈنکا بجاتے رہنے کى سعادت بخشے،اٰمین۔

بے حساب مغفرت کى دعا سے نوازتے رہئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

نگرانِ شوریٰ کے والدِ محترم کے انتقال پر تعزیت نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمسگِ مدىنہ محمد الىاس عطّاؔر قادرى رضوى عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے الحاج محمد عمران شورىٰ کے نگران اور اىاز عطارى کى خدمتوں مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ

آپ کے والدِ محترم حنىف خانانى ([2])کے انتقالِ پُرملال کی خبر ملی، مىں آپ سے حاجی بغداد رضا، حامد رضا اور سارے ہى سوگواروں سے تعزىت کرتا ہوں۔ یااللہ! پىارے حبىب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ مرحوم حنىف خانانىکوغرىقِ رحمت فرما،اےاللہ!ان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ مُعاف فرما، مولائے کرىم! ان کى قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کى بارشىں فرما، یااللہ! قبر کى پہلى رات،ان کى آخرت کی پہلی منزل آسان فرما، اِلٰہ العٰلمین!مرحوم کى قبر کو نورِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖوسلَّم سے روشن فرما، اے اللہ!مرحوم کى بے حساب مغفرت فرما کر انہىں جنّتُ الفِردوس مىں اپنے پىارے حبىب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاپڑوس نصىب فرما، تمام سوگواروں کو صبرِجمىل اور صبرِجمىل پر اجرِ جزىل مرحمت فرما، یااللہ!مىرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہىں اپنے کرم کے شاىانِ شان اس کا اجر عطا فرما، ىہ سارا ثواب جنابِ رِسالت مآبصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو عطا فرما۔ بوسىلۂ رَحمۃٌ لِّلعٰلمینمرحوم محمد حنىف خانانى سمىت ساری اُمّت کو عناىت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اىصالِ ثواب کے لئے اىک حکاىت پىش کرتا ہوں:حضرت سىّدُنا ىوسف بن اَسباطرحمۃ اللہ علیہفرماتے ہىں:اىک بار مىں سفىان ثوریرحمۃ اللہ علیہکی خدمت مىں حاضر ہوا تو وہ سارى رات روتے رہے، مىں نے عرض کىا کہ موت کے خوف سے آپ رو رہے ہىں؟ تو انہوں نے اىک تنکا اٹھایا اور فرماىا کہ گناہ تو اللہ کى بارگاہ مىں اس تنکے سے بھى کم ہىں، مىں تو اس خوف سے رو رہا ہوں کہ کہىں مىرا اىمان برباد نہ ہوجائے۔(منھاج العابدین، ص155 ماخوذاً)اللہ کرىم ہم سب کو بُرے خاتمے سے بچائے۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

نمازِ جنازہ و تدفین مرحوم کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی (کے تہہ خانے)میں رات 10 بج کر 37 منٹ پر ادا کی گئی جس میں مرحوم کے رشتہ داروں سمیت دارُالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام اور علمائے اہلِ٘ سنّت نیز اراکینِ شوریٰ ، دعوتِ اسلامی کے مختلف ذمّہ داران اور ہزاروں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ شوریٰ نے والدمرحوم کا نمازِ جنازہ خود پڑھایا جبکہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیرونِ ملک سے بذریعہ فون دُعا کروائی۔ مرحوم کی تدفین بابُ المدینہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔تدفین کے بعد رکنِ شوریٰ سیّد ابراہیم عطّاری نے تلقین کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ اشفاق عطّاری مدنی نے اذان کہی اور رکنِ شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطّاری نے دعا کروائی۔ رات گئے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری نے والد صاحب کی قبر پر حاضری دی اور ان کی بخشش و مغفرت کی دعائیں کیں۔ علما و شخصیات کی جانب سے تعزیتیں مرحوم کے انتقال کی خبر ملنے پر دنیا کے کئی ممالک سے300سے زائد علما ومشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے نگرانِ شوریٰ سے تعزیت کی۔ چند کے اسماء یہ ہیں: ٭مفتی منیبُ الرحمٰن (چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان) ٭مفتی محمد ابراہیم قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ،سکھر) ٭مفتی محمد رفیق الحسنی (مہتمم جامعہ اسلامیہ مدینۃُ العلم ، بابُ المدینہ کراچی) ٭مفتی محمدرمضان سیالوی (خطیب داتا دربار ، مرکزالاولیاء لاہور) ٭مفتی محمد عباس رضوی (دبئی) ٭مولانا محمد عبد المصطفےٰ ہزاروی (ناظم اعلیٰ جامعہ نظامیہ رضویہ مرکزالاولیاء لاہور) ٭ حضرت مولانا محمد مسعود احمد حسان (مہتمم دارالعلوم امینیہ رضویہ سردارآبادفیصل آباد) ٭مفتی نسیم مصباحی، مفتی بدر عالَم مصباحی (استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی، ہند) ٭مولانا عبدالمبین نعمانی صاحب (بانی و سرپرست جامعہ قادریہ یوپی ہند) ٭شہزادۂ شارحِ بخاری مولانا حمید الحق گھوسی (یوپی ہند)۔ ایصال ثواب مرحوم کا سوئم عالَمی مدنی مرکز فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے میلاد ہال میں ہوا جس میں مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگرانِِ٘ شوری ٰ نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے جبکہ ملک و بیرونِ ملک مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تعزیت و عیادت کے پیغام علما و مشائخ کے نامشیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پیر الحاج ڈاکٹر محمد قمرالدّین عباسی نقشبندی([3])کے انتقال پر محمد صدیق عباسی نقشبندی، محمد فاروق عباسی نقشبندی، محمد عنایتُ اللہ عباسی نقشبندی، مولانا محمد ہدایتُاللہ عباسی نقشبندی اور محمد عامر عباسی نقشبندی سے ٭قاری محی الدّین احمد میاں نقشبندی حامدی صاحب([4])(سجادہ نشین خانقاہِ حامدیہ، مدینۃُ الاولیاء ملتان) کے انتقال پر پیر حمادالدّین ناصر میاں نقشبندی صاحب، محمد معصوم حامد نقشبندی حامدی اور محمد عبدُاللہ حامد نقشبندی حامدی سے٭حضرت مولانا قارى محمد شفىق خان نعىمى([5])(سابق صدر مدرس مدرسہ فضل رحمانىہ،گونڈہ اُترپردىش،ہند)کے انتقال پر ماسٹر شکىل رضا خان، مولانا محمد عمار رضا خان، جناب پىر محمد خان نعىمی اور ڈاکٹر عابد حسىن خان نعىمی سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی جبکہ حضرت مولانا سیّد محمد خلیلُ الرّحمٰن شاہ بخاری صاحب (مہتمم جامعہ حنفیہ غوثیہ عارف والا) کی بیماری کی خبر ملنے پر ان سے عیادت فرمائی۔تعزیت کے مختلف پیغامات شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭ڈاکٹر سیّد سردار احمد ہاشمی سے ان کے بیٹے سیّد سرتاج ہاشمی المعروف سرتاج باپو (کانپور، ہند) ٭سیّد انیق مدنی و برادران سے ان کے والد سیّد ریاض حسین شاہ (بہاولپور) ٭قدرتُ اللہ عابد مدنی و برادران سے ان کے والد غلام سرور چشتی عطّاری٭رضوان عطّاری مدنی(مدرس جامعۃُ المدینہ فیضانِ ابنِ مسعود بابُ المدینہ کراچی)سے ان کے والدالحاج غلام نبی مغل(ضیاء کوٹ سیالکوٹ) ٭طالب حسین عطّاری مدنی(مدرس جامعۃُ المدینہ صحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان)سےان کی والدہ ٭حسین خان(تخصص فی الفقہ مرکزی جامعۃُ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی) سے ان کے والد آفتاب گُل (پشاورKPKپاکستان) ٭الٰہی بخش سے ان کے بیٹے ارشاد مدنی (مرکزالاولیاء لاہور) ٭حافظ نبیل اسجد و برادران سے ان کے والد اسجد محمود قادری (گوجرانوالہ) ٭حاجی دانیال رضا عطّاری و برادران سے ان کی امّی جان ٭رُکنِ کابینہ اٹلی محمد اشفاق عطّاری سے ان کے بچّوں کی امّی ٭چودھری انوارُ الحق (سابق اسپیکر کشمیر اسمبلی) و برادران سے ان کی امّی جان ٭عثمان عطّاری و برادران سے ان کے والد حاجی سلمان قریشی (مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف) ٭محمد شفیق عطّاری و برادران سے ان کے والد حاجی محمد صدیق عطّاری (قصور) ٭غلام محی الدّین عطّاری و برادران سے ان کی والدہ (وڈھ بلوچستان)٭عبداللطیف عطّاری سے ان کے بیٹے محمد وسیم نوری عطّاری(ہارون آباد) ٭محمد منیر احمد سے ان کے بیٹے حنظلہ حسن (طالبِ علم مدرسۃُ المدینہ)٭یاور احمد انصاری قادری (ڈیزائنر ماہنامہ فیضانِ مدینہ،باب المدینہ کراچی) سے ان کے ماموں ایوب احمد انصاری ٭غلام مرتضیٰ عطّاری و برادران سے ان کے والدِ محترم محمد بشیر نقشبندی عطّاری (ضیاء کوٹ سیالکوٹ) ٭شہزاد عطّاری و برادران سے ان کی امّی جان کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی، دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کیا اور لواحقین کو مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے، مدنی رسائل تقسیم کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامیکے ساتھ منسلک رہنے وغیرہ کی ترغیب دلائی۔



[1]۔۔۔یہ رِسالہ اعلیٰ حضرترحمۃ اللہ علیہکے والدِ محترم رئیسُ المتکلمین حضرت علّامہ مولانا نقی علی خانرحمۃ اللہ علیہنےفَضْلُ الْعِلْمِ وَ الْعُلَمَاءکے نام سے تحریر فرمایا ہے جس کی تسہیل دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبہ المدینۃُ العلمیہ نے ”فیضانِ علم و علما“ کے نام سے کی اور مکتبۃُ المدینہ دعوتِ اسلامی نے شائع کیا۔

[2]۔۔۔ وفات:18جمادَی الاخریٰ1440ھ/24فروری2019ءبروز اتوار

[3]۔۔۔ وفات:یکم جمادَی الاُولیٰ 1440ھ/8جنوری2019ءبروزمنگل

[4]۔۔۔وفات:27جمادَی الاُولیٰ1440ھ/3فروری2019ءبروز اتوار

[5]۔۔۔ وفات:3جمادَی الاُخریٰ1440ھ /9فروری2019ء بروز ہفتہ


Share

Articles

Comments


Security Code