آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2023
علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات : ( 1 ) مولانا محمد رفیق عطّاری مدنی ( امام و خطیب جامع مسجد اُمِّ کلثوم رشیدآباد ، حب چوکی ، بلوچستان ) : اَلحمدُ لِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کا موقع ملتا رہتا ہے ، اس کی ایک بہترین خوبی یہ ہے کہ اس میں تقریباً ہر بات حوالے کے ساتھ ذکر کی جاتی ہے اور اس میں موقع کی مناسبت سے مضامین کا چناؤ بھی مَاشآءَ اللہ بہترین ہے ، یہ میگزین عوام کے ساتھ ساتھ ائمہ و خطبا کے لئے بھی بہت مفید ہے ، میں نے کئی بار جمعہ کا بیان ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے مضامین سے تیار کرکے کیا ہے ، اللہ کریم اس ماہنامہ کو مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔ متفرق تأثرات : ( 2 ) میں نے پہلی بار ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھا ، مَاشآءَ اللہ اس کے تمام مضامین بہت ہی خوبصورت اور اچھے ہیں ، ” احکامِ تجارت “ اور ” کاروبار کیسے شروع کریں ؟ “ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ( محمد سمیع ، علی پور چھٹہ ) ( 3 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا لگتا ہے ، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اس سے بزرگوں کے اَعراس کا بھی پتا چل جاتا ہے۔ ( اویس ، کراچی ) ( 4 ) دورِ حاضر میں ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہمارے لئے ایک بہت بڑا قیمتی تحفہ ہے ، اس کے پڑھنے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں ، قراٰنِ کریم کی آیات کی تفسیر ، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذِکرِ خیر ، اسلامی عقائد ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب ، صحابۂ کرام کی سیرت ، صحابیات کے تذکرے اور اولیائے کرام کے اعراس سمیت بہت کچھ پڑھنے کو ملتا ہے ، یہ امیرِ اہلِ سنّت کا ایک اور منفرد کمال ہے کیونکہ یہ انہی کے فیضان سے ملا ہے۔ ( محمد عرفان رضوی ، واربرٹن پنجاب ) ( 5 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سلسلے ” سفرنامہ “ میں امیرِ اہلِ سنّت ، جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت ، نگرانِ شوریٰ اور دیگر اراکینِ شوریٰ کے سفروں کے تجربات بھی شامل کرنے کی گزارش ہے۔ ( احمد رضا ، جام نگر ) ( 6 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا شان ہے اس کا ہر مضمون نِرالا ہوتا ہے ، خاص طور پر ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ اور ” دارُالافتاء اہلِ سنّت “ کا تو ہر سوال جواب ہماری شرعی راہنمائی کررہا ہوتا ہے جبکہ دیگر مضامین سے بھی ہمیں دینی اور دنیاوی کثیر علم حاصل ہورہا ہوتا ہے۔ ( بنتِ محمد منشا ، بورے والا پنجاب ) ( 7 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کثیر علمِ دین حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ، اس کے ذریعے بہت سے موضوعات کے متعلق کثیر معلومات حاصل ہوتی ہے ، یہ ایک ایسی کتاب ہے جو بہت سے موضوعات سے اُمّتِ مسلمہ کو سیراب کر رہی ہے۔ ( بنتِ عبدالقیوم ، ٹنڈو جام سندھ ) ( 8 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم کے خزانے لُٹا رہا ہے ، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، خصوصاً سلسلہ ” انسان اور نفسیات “ بہت پیارا ہے اس سے انسان کی نفسیات کے بارے میں بہت ہی دل چسپ باتیں معلوم ہورہی ہیں ، سلسلہ ” بچّوں اور بچیوں کے نام “ بھی بہت پیارا ہے اس سے ناموں کے معنی اور اُن کی نسبتوں کا پتا چل رہا ہے۔ ( بنتِ فقیر حسین ، طالبہ درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز ، فیروزہ پنجاب ) ( 9 ) ہم سب ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو پسند کرتے ہیں۔ یہ ماہنامہ بچے ، بڑے ، بزرگ سب ہی پڑھتے ہیں اور فرامین مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپناتے ہیں۔ ( بنتِ طاہر ، کراچی )
Comments