اولاد ملنے کا روحانی عمل

وظائف

ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2023

اولاد ملنے کا روحانی عمل

بے اولاد مرد7 نَفْل روزے رکھے اورروزانہ اِفْطار کا وَقت جب قریب ہو تو یَامُصَوِّرُ  ( 21بار ) پڑھے اورپانی پر دَم کرکے بیوی کو پلادے ( اگر بیوی بھی روزہ دار ہو تو چاہے تو اُسی پانی سے روزہ کھولے )  اللہ ربُّ العزّت کی عنایت سے نیک بیٹے کی ولادت ہوگی۔ بانجھ  ( یعنی جسے اولاد نہ ہوتی ہو ایسی )  عورت بھی چاہے تو یہ عمل کرے اور دَم کرکے اس پانی سے افطار کرلے۔  ( چاہیں تو دونوں الگ الگ اوقات میں بھی یہ عمل کرسکتے ہیں )

( زندہ بیٹی کنوئیں میں پھینک دی ، ص23 )

میاں بیوی میں صلح کا روحانی علاج

یَامَانِعُ ، یَامُعْطِیْ20بار ، بیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہو تو بیوی سونے سے قبل بچھونے پر بیٹھ کر پڑھے ، اِنْ شآءَ اللہ الکریم صُلْح ہوجائے گی۔ ( مدت : تاحُصولِ مُراد )  ( 40روحانی علاج مع طبی علاج ، ص10 )

نظر اُتارنے کا روحانی علاج

بِسمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم سات بار ، ایک مرتبہ آیَۃُ الکُرسی ، تین مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَلَق ، تین مرتبہ سُوْرَۃُ النَّاس  ( فلق اور ناس کے قبل ہر بار پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے )  اوّل آخر ایک باردُرُودِ پاک پڑھ کر تین عدد سُرخ مِرچوں پر دَم کیجئے۔ پھر اِن مرچوں کو مریض کے سَر کے گرد 21 بارگھما کر چولہے میں ڈال دیجئے ، اِنْ شآءَ اللہ الکریم نظرکا اثردُور ہوجائے گا۔ ( بیمار عابد ، ص44 )

مُوذی اَمراض سے حِفاظت کا روحانی نسخہ

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ  76بار کاغذ وغیرہ پر لکھ  ( یا لکھوا )  کر آبِ زَم زم شریف سے دھو کر پینے والا اِنْ شآءَ اللہ الکریم مُوذی اَمراض سے محفوظ رہے گا۔ ( بیمار عابد ، ص37 )


Share

Articles

Comments


Security Code