العلم نور
سورج کی مدد سے سمتِ قبلہ
*مولانا وسیم احمد عطاری
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی2023ء
سال میں 2 مرتبہ ( 27 ، 28مئی اور 15 ، 16 جولائی ) سورج عین کعبۂ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شَے ( Object ) کے بننے والے سائے ( Sun Shadow ) کی مدد سے بآسانی درست سمتِ قبلہ ( Direction of Qibla ) معلوم کیا جاسکتا ہے۔
طریقہ 15 ، 16 جولائی کو مکۂ معظمہ کے وقت کے مطابق دن 12 : 27 اور پاکستان کے وقت کے مطابق دن 02 : 27 پر کسی بھی لکڑی یا سریے ( Iron Rod ) وغیرہ کو عموداً ( Vertical ) یعنی بالکل سیدھا اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا ہوا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔
اب درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو کر اس لکڑی ، سریے یا ڈوری کی جانب رُخ کرنے سے عین کعبہ کو رُخ ہو جائے گا۔ ( اگر یہ عمل2 ، 4منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں۔ ) یہ طریقہ وڈیو کی صورت میں ملاحظہ کرنے کے لئے اس QR-Code کو اسکین کیجئے !
مسئلہ اگر عین قبلہ سے سیدھی جانب ( Right Side ) یا اُلٹی جانب ( Left Side ) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔ ( بہارِ شریعت ، 1 / 487ماخوذاً )
چند مشہور ممالک اور ان میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا شیڈول
9 : 27 AM |
Iceland, Ghana, Gambia, Mauritania, Mali, Togo etc. |
10 : 27 AM |
UK, Ireland, Benin, Niger, Nigeria, Congo etc. |
3 : 27 PM |
Bangladesh |
3 : 12 PM |
Nepal |
6 : 27 PM |
Japan, Korea |
4 : 27 PM |
Indonesia ( Java ) , Thailand |
1 : 27 PM |
UAE, Oman, Mauritius etc. |
1 : 57 PM |
Iran, Afghanistan |
2 : 27 PM |
Pakistan, Tajikistan etc. |
2 : 57 PM |
India, Sri Lanka |
5 : 27 PM |
China, Hong Kong, Malaysia, Philippines, Singapore, Taiwan, Indonesia ( Kalimantan ) etc. |
||
11 : 27AM |
Albania, Austria, Denmark, France, Italy, Netherlands, Norway, Spain, Sweden, Sudan, Botswana, Lesotho, Malawi, Mozambique South Africa etc. |
||
12 : 27 PM |
Saudi Arabia, Bahrain, Iraq, Kenya, Kuwait, Qatar, Tanzania, Egypt, Yemen, Bulgaria, Greece, Turkiye, Jordan, Lebanon, Palestine, Syria etc. |
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* ماہرِ علمِ توقیت و نگرانِ مجلس شعبہ اوقات الصلوٰۃ ، کراچی
Comments