مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی2023
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شعبان اور رمضان 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 30صَفحات کا رِسالہ ” یادِ رَمَضان “ پڑھ یا سُن لے اور کم از کم ایک رسالہ خرید کر کسی کو تحفے میں دے اُسے ماہِ رمضان کا حقیقی قدر دان بنا اور اُس کا رَمَضانُ المبارک کے صدقے خاتِمہ بالخیر فرما کر اسے بے حساب مغفِرت سے نواز دے ، اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” اجتماعی اعتِکاف کی 17مدنی بہاریں “ پڑھ یا سُن لے اُسے اعتِکاف کرنے کی سعادت دے اور حج و دیدارِ مدینہ نصیب کر اور اُس کی والدین سمیت بےحساب مغفرت فرما ، اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطَفےٰ ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ ” فیضانِ امام علی رضا “ پڑھ یا سُن لے اُس کو صحابہ و اہلِ بیت کی محبّت سے مالا مال فرما اور والدین و خاندان سمیت اُس کی بےحساب مغفرت فرما ، اٰمین۔
( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ رمضان1444ھ میں درج ذیل رسالہ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعا سے نوازا : یااللہ پاک ! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت سے قضا نمازوں کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے ، مرتے دَم تک اُس کی کوئی نماز قضا نہ ہو اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
یادِ رَمَضان |
13لاکھ77ہزار469 |
11لاکھ37ہزار523 |
25لاکھ14ہزار992 |
اجتماعی اعتِکاف کی 17مدنی بہاریں |
13لاکھ31ہزار671 |
11لاکھ49ہزار577 |
24لاکھ81ہزار248 |
فیضانِ امام علی رضا |
11لاکھ22ہزار222 |
10لاکھ84ہزار838 |
22لاکھ7ہزار60 |
امیرِ اہلِ سنّت سے قضا نمازوں کے بارے میں سوال جواب |
12لاکھ90ہزار831 |
10لاکھ80ہزار298 |
23لاکھ71ہزار129 |
Comments