علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ اپریل 2021

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)ڈاکٹر محمد انوارُ الحق بندیالوی(دارُالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ ، رجسٹرڈ بندیال شریف ، ضلع خوشاب) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی زیارت نصیب ہوئی ، ما شآءَ اللہ دعوتِ اسلامی کی بہت ہی خوبصورت کاوِش ہے ، اس ماہنامہ سے انسان اپنی اصلاح کی بھرپور کوشش کرسکتا ہے ، اللہ کریم اس فیضان کو مزید برکات سے نوازے ، سرکارِ دو عالَم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے عشق اور محبت کا جو خوبصورت پیغام امیرِ اہلِ سنّت دے رہے ہیں ، اللہ پاک اس کےفیض کو مزید عام کرے اور پوری دنیا میں محبتِ مصطفیٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا بول بالا ہو ، اٰمین۔

(2)صاحبزادہ اسماعیل الحسنی (آستانہ عالیہ شاہ والا شریف) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پاکستان سمیت عالمِ اسلام کے تمام جرائد میں ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے ، اہلِ سنّت و جماعت کے مسلمہ عقائد کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمبردار ہے ، تمام اہلِ حق عوام ، طلبہ ، اساتذہ ، عُلَما ، خطبا اور مشائخ وغیرہ اس کا مطالعہ فرمائیں ، مدارسِ اہلِ سنّت میں اس کا اِجرا کروائیں اور اسے لائبریری کی زینت بنائیں۔

متفرق تأثرات

(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت ہی قیمتی اور سود مند مواد ہوتا ہے ، اس کے مضامین بھی بہت دل چسپ ہوتے ہیں ، اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی پوری ٹیم کو شاد و آباد رکھے جو ہم تک بہترین مواد بہترین انداز میں پہنچاتی ہے۔ (نوید مدنی ، راولپنڈی)

(4)میری کوشش ہوتی ہے کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پورا پڑھوں ، اس کے سارے مضامین قابلِ تعریف ہیں مگر مجھے سب سے اچھا “ باتیں میرے حضور کی “ لگتا ہے۔ (سجاد علی عطّاری ، جامعۃُ المدینہ ڈیرہ اللہ یار ، بلوچستان)

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی اہمیت مسلم الثبوت ہے ، اس شمارے کا مضمون “ اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے “ اپنی مثال آپ ہے ، اس مضمون کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، اس کے علاوہ “ نئے لکھاری “ کا سلسلہ بھی قابلِ ستائش ہے کہ اس سے مستقبل میں دعوتِ اسلامی کے توسل سے بہترین لکھاری معاشرے کو ملیں گے۔ اللہ پاک ہمیں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اٰمین۔    (محسن ابڑو ، جام شورو)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ربیعُ الآخر1442ھ پڑھا بہت اچھا لگا ، بالخصوص “ بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے ، میرے سب بہن بھائی بھی بہت شوق سے کہانیاں سنتے ہیں ، میرے امّی ابّو بھی بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔                (عقیلہ فردوس عطّاریہ ، پنجاب)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک منفرد میگزین ہے ، اس میں دینی و دنیوی معلومات سے بھرپور مضامین اسے مزید دلکش و دلنشین بنا رہے ہیں اور یہ ماہنامہ ہر خاص و عام کے لئے علمی اعتبار سے مفید ہے۔   (بنتِ شہاب مدنیہ ، کراچی)

(8)اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی بہت ہی پیاری کوشش “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے کیا کہنے! اس میں سیکھنے کے بے شمار نِکات اپنی خوشبوئیں بکھیر رہے ہیں ، اس میں صحت ، گھریلو زندگی ، محترم ایّام ، آسان وظیفے وغیرہ بچّوں اور بڑوں کے لئے بہت کچھ موجود ہے ، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے کو کامیابی عطا فرمائے ، اٰمین۔                     (اُمِّ حسان ، ریجن نگران ، ریجن سینٹرل افریقہ)


Share