ماہنامہ اپریل 2021
حضرت علّامہ مفتی غلام نبی فخری صاحب کے انتقال پر تعزیت
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
مجھے افسوس ناک خبر ملی کہ حضرت مولانا فِداءُ النبی ، حضرت مولانا رضاءُ النبی ، حضرت مولانا محبُ النبی اور حضرت مولانا شجاعُ النبی کے والدِ محترم استاذُ العلماء ، شیخُ الحدیث و التفسیر حضرت علّامہ مفتی غلام نبی فخری صاحب 16جُمادَی الاُولیٰ 1442ھ کو کراچی میں وِصال فرما گئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
میں تمام سوگواروں سے تعزیت اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین کرتا ہوں۔ یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالُہٗ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! حضرت علّامہ مفتی غلام نبی فخری صاحب کو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِین! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، نورِ مصطفےٰ کا صدقہ تاحشر جگمگاتی رہے ، یااللہ! ان کی قبر کی وحشت ، تنگی اور گھبراہٹ دور ہو ، مولائے کریم! مرحوم کی بے حساب مغفرت فرما کر انہیں جنّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عنایت فرما ، یااللہ! تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، اِلٰہَ الْعٰلَمِین! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما ، ىہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عطا فرما ، بَوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا اجر و ثواب حضرت علّامہ مفتی غلام نبی فخری صاحب سمىت سارى اُمّت کو عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ احیاءُ العلوم “ سے ایک روایت بیان فرمائی : ) حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رضی اللہُ عنہا سے ایک عورت نے اپنے دل کی سختی کے بارے میں شکایت کی تو انہوں نے فرمایا : “ موت کو زیادہ یاد کرو اس سے تمہارا دل نرم ہوجائے گا۔ “ اس عورت نے ایسا ہی کیا تو دل کی سختی جاتی رہی پھر اس نے حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رضی اللہُ عنہا کا شکریہ ادا کیا۔ (احیاءُ العلوم ، 5 / 194)
جُمادَی الاُولیٰ1442ھ میں وفات پانے والوں کے نام
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے (1)حضرت پیر سیّد آغا بیدار بخت گیلانی (سجادہ نشین دربار عالیہ بہگام شریف)[1] (2)حضرت پیر مخدوم ابو محمد مشتاق احمد شاہ صاحب قادری (لاہور) [2] (3)حضرت پیر صوفی حاجی احمد دین قادری (لاہور)[3] (4)استاذُالاساتذہ حضرت علّامہ محمد نواز کیلانی رضوی صاحب (جڑانوالہ ، فیصل آباد)[4] (5)حضرت مولانا حاجی محمد بشیر نقشبندی (کشمیر)[5] (6)حضرت مولانا غلام ربانی چشتی (لالہ موسیٰ ، پنجاب)[6] اور دیگر کئی عاشقانِ رسول کے انتقال پر ان کے سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔ جبکہ سیّد محمد ریحان رضا عطّاری (مستشفیٰ ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ) کے مدنی منّے سیّد محمد اویس رضا عطّاری سمیت کئی بیماروں اور دُکھیاروں کے لئے دُعائے صحت و عافیت فرمائی ہے ، تفصیل جاننے کے لئے اس ویب سائٹ ، “ دعوتِ اسلامی کے شب و روز “ news.dawateislami.net کا وزٹ فرمائیے۔
[1] تاریخِ وفات : 2جُمادَی الاُولیٰ1442ھ
[2] تاریخِ وفات : 8جمادی الاولیٰ 1442ھ
[3] تاریخِ وفات : 7جمادی الاولیٰ1442ھ
[4] تاریخِ وفات : 27جمادی الاولیٰ1442ھ
[5] تاریخِ وفات : 17جمادی الاولیٰ1442ھ
[6] تاریخِ وفات : 24جمادی الاولیٰ1442ھ
Comments