دانت صاف رکھئے

بچوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

دانت صاف رکھئے

* مولانا اویس یامین عطاری

ماہنامہ اپریل 2021

اچھے بچّو!

امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

ٹافیاں وغیرہ کھانے کے بعد بچّے عُموماً دانت صاف نہیں کرتے جس کی وجہ سے مٹھاس دانتوں میں جم جاتی ہے اور جراثیم پلنے شروع ہوجاتے ہیں جو کہ دانتوں میں کیڑا لگنے ، منہ میں چھالوں اور گلے میں تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔ (رسالہ بیٹا ہو تو ایسا ، ص27)

پیارے بچّو! پتا چلا کہ دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے دانتوں میں غذا کے اجزا جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جو دانت میں کیڑا لگنے اور دانت میں تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔ نیز دانت صاف نہ رکھنے کی وجہ سے دانت آہستہ آہستہ پیلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں ، پیلے دانت ہمارے پیارے نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کو پسند نہیں تھے ، چنانچہ اللہ پاک کے آخری نبی محمدِ عربی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  فرماتے ہیں : مِسواک کرو! مِسواک کرو! میرے پاس پیلے دانت لے کر نہ آیا کرو۔ (جمع الجوامع ، 1 / 389 ، حدیث : 2875)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code