علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)صاحبزادہ مولانا پیر سیّد محمد نویدالحسن مشہدی صاحب (مہتمم دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضٰی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حافظ الحدیث بھکھی شریف، منڈی بہاء الدین):”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ مجدّدِ دین و ملّت امام احمد رضا بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کے افکار و تعلیمات کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے، فقہی معلومات اور نصیحت آموز واقعات مزید حُسن پیدا کرتے ہیں، انتہائی خوبصورت اور رنگین دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ دلکش نظر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی سلسلے کو جاری رکھے۔ (2)مولانا لیاقت حسین مظہری صاحب (مدرسہ غوثیہ جامع العلوم، مرکزی عید گاہ، خانیوال): اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے مطالعے سے محسوس ہوا کہ اس میں مستند و معتبر حوالہ جات دیئے گئے ہیں اور تائید ِ ربّانی کی جَھلک نظر آتی ہے، ہر جملہ حق کی طرف بلاتا ہے اور اعمالِ صالحہ اور عقائدِحقّہ کی طرف راہبری کرتا ہے۔ دُعا ہے اللہ تعالیٰ اس ماہنامہ کو عام و خاص میں مقبول فرمائے اور طالبانِ حق کو فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (3)محمد راشد علی عطاری مدنی (دارالافتاء اہلِ سنّت، فیضانِ مدینہ، باب المدینہ کراچی):مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مارچ 2018 کے شمارے میں ”قوتِ فیصلہ بہتر کرنے کے 31 طریقے“ کے حوالے سے مضمون پڑھا بہت اچھا لگا، ایک ایک جملہ سونے کے پانی سے لکھنے کے قابل ہے اورلکھنے والےکے مطالعہ، علمیت، تجربات اور صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتا ہے، میں نے نیّت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ یہ مدنی پھول دوسروں کو بھی بیان کروں گا۔
اسلامی بھائیوں کے تأثرات(اقتباسات)
(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“دعوتِ اسلامی کا بہت ہی اچھا اقدام ہے، اس کو پڑھنے میں بڑا مزہ آتا ہے، اللہ پاک اسے مزید عروج عطا فرمائے۔(محمدعبداللہشیخ عطاری،مرکزالاولیاء،لاہور) (5)مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا ہے، مجھے اس میں دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں اور دارالافتاء اہلِ سنّت کے سوالات و جوابات بہت پسند ہیں، نیّت کرتا ہوں دوسروں کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دوں گا۔(حسیب اللہقادری، ڈیرہ اسمٰعیل خان) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ مجھے بہت اچھا لگا، اللہ تعالیٰ آپ کے پیغام کو اور آگے لے جائے۔(محمد ندیم، ضلع وہاڑی)
مَدَنی مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات (اقتباسات)
(7)میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں کارٹون کے بارے میں پڑھا تھا، میں بہت زیادہ کارٹون دیکھا کرتی تھی، اب میں نے کارٹون دیکھنا بند کردئیے ہیں۔(مدنی مُنّی ،چیچہ وطنی) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی برکت سے مجھے مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا۔(بنتِ ارسلان، مدرسۃ المدینہ،کاچھوپورہ،مرکز الاولیاء لاہور)
اسلامی بہنوں کے تأثرات (اقتباسات)
(9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“سے ہر مہینے برکتیں ملتی ہیں۔ سلسلہ روشن ستارے، دارالافتاءاہلِ سنّت اور مدنی کلینک سے بہت راہنمائی ملتی ہے۔(بنتِ عبد القیوم، مدرسۃ المدینہ، ملیر باب المدینہ کراچی) (10)اللّٰہ پاک کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ جیسی نعمتِ عظمیٰ سے نوازا، یہ ہمارے لئے ایک معلوماتی راہنما ہے، ہم اسے بہت پسند کرتے ہیں۔(اسلامی بہن) (11)جنوری سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے تعلق جُڑ گیا ہے۔ ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ سلسلہ بہت بہترین ہے، ہمیں اس سے بہت راہنمائی حاصل ہوتی ہے۔(بنتِ نور محمد، کندری سندھ)
Comments