اجتماعِ ختمِ بخاری شریف میں شرکت
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت 04 اپریل 2018ء بروز بدھ مرکزی جامعۃ المدینہ،فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے درجہ دورۂ حدیث شریف میں ”اِجتماعِ ختمِ بخاری شریف“ کا سلسلہ ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بخاری شریف کی سب سے آخری حدیث شریف کا درس دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ملک و بیرونِ ملک 537 جامعات المدینہ للبنین و للبنات کے کم وبیش 39700 طلبہ و طالبات نے بذریعہ مدنی چینل اور انٹرنیٹ شرکت کی۔ اس اجتماع میں حافظ محمدحسان عطّاری مدنی، محمد سجاد عطّاری مدنی، مرکزی مجلسِ شوری کے نگران حاجی محمد عمران عطّاری، نگرانِ پاک انتظامی کابینہ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری سمیت کئی اراکینِ شوریٰ اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و مجلس نے شرکت کی۔یکم st1تا 6 رجب المرجب1439ھ مدنی مذاکرے یکم st1تا 6 رجب المرجب1439ھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوا،جن میں شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مختلف سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔ ان مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے اجمیری طیارے اور اسپیشل ٹرین کے ذریعے تقریباً 1200 اسلامی بھائی نیز اسلام آباد، راولپنڈی،مَری، اٹک اور اطراف سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مسجد میں ناسمجھ بچّہ لانا منع ہے
فرمان ِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:”اپنی مسجدوں کو (ناسمجھ) بچوں اور پاگلوں سے محفوظ رکھو۔“ (ابنِ ماجہ،ج1ص415،حدیث :750 ملخصاً)
مسجدوں میں شور کرنا گناہ ہے اور ایسے بچوں کو لانا بھی گناہ ہےجن کے بارے میں غالب گمان ہو کہ پیشاب وغیرہ کردیں گے یا شور مچائیں گے۔لہٰذانمازیوں سے عرض ہے کہ حدیث میں بیان کردہ شرعی حکم پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو ہر گز مسجد میں نہ لائیں ۔
Comments