محبت میں
اپنی گُما یا الٰہی
محبت میں اپنی
گُما یا الٰہی نہ پاؤں میں اپنا پتا یا الٰہی |
رہوں مست و بے
خود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پِلا یا الٰہی |
میں بے کار باتوں
سے بچ کر ہمیشہ کروں تیری حمد و ثنا یا الٰہی |
مِرے اشک بہتے
رہیں کاش ہردَم تِرے خوف سے یا خدا یا الٰہی |
تُو اپنی ولایت
کی خیرات دیدے مِرے غوث کا واسِطہ یا الٰہی |
مِرا ہر عمل بس
ترے واسِطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یا الٰہی |
مسلماں ہے عطّاؔر
تیری عطا سے ہو ایمان پر خاتِمہ یا الٰہی |
وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص105 از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments