منہ کے چھالےعام طور پر سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے گرد سرخ رنگ کی لکیر ہوتی ہے۔چھالے زیادہ تر گالوں کے اندر کی طرف ، زبان کے اوپر یا نیچے، ہونٹوں کے باہر یا اندر کی طرف اور منہ کے اندر تالوپر نکلتے ہیں اور کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں جس کے باعث کھانا پینا دشوار ہو جاتا ہے۔وجوہات منہ کے چھالوں کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جیسے زیادہ مرچوں کا کھانا ،قبض، جسمانی ہارمون کے مسائل، کھاتے وقت منہ کے اندر دانتوں سے کٹ لگ جانا، وٹامنز کی کمی،ذہنی دباو، تیزابیت کی زیادتی وغیرہ۔ علاج مذکورہ بالا وجوہات کا حل اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ ٭عام طور پر یہ چھالے ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ بس صحت بخش غذا کا استعمال کرنا ہوتا ہے جبکہ مسالےدار، تیزابیت پیدا کرنے والی اور چپس جیسی چیزوں سے دوری اختیار کرنا ہوتی ہے اور دانتوں پر مسواک یا برش احتیاط سے کرنا پڑتا ہے۔٭اگر یہ چھالے ایک ہفتے سے زیادہ رہیں، خون نکلنے لگے یا وقت کے ساتھ بڑے ہونے لگیں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔٭ہائیڈرجن پر آکسائیڈ کا محلول(Liquid) منہ کے چھالوں یا زخم کو انفیکشن سے بچاتا ہے، اس محلول کو ماؤتھ واش کی طرح استعمال کریں تاہم اسے نگلنے کی کوشش نہ کریں۔٭پانی میں نمک ملا کرغرغرہ کریں،سوڈیم کلورائیڈ(یعنی نمک)پانی میں مل کر ٹشوز کے قریب جا کر زخموں کے ٹھیک ہونے کا عمل تیز کردیتا ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…مستشفٰی(کلینک)فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی
Comments