عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مدنی کام٭مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت17، 18 مارچ 2018ءکو ایم فِل اور پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں بذریعہ انٹرنیٹ عرب شریف، USA، برازیل،چین اور دیگر ممالک سے بھی کثیر ایم فِل اور پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ٭مجلس تاجران اور مجلس اِصلاح برائے فنکار کے تحت مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی،اراکینِ شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نےمدنی پھول عطا فرمائے نیز نگرانِ شوریٰ نے باب المدینہ کراچی کے اراکینِ کابینہ،ڈویژن اور علاقہ نگران مجالس ذمہ داران اور مجلس المدینۃ العلمیہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔مدنی مرکز سردارآباد ( فیصل آباد)میں ہونے والے مدنی کام ٭مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16اور 17 مارچ 2018ء کوسنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔٭چشتی کابینات (سردارآباد فیصل آباد،اوکاڑہ، ساہیوال وغیرہ) کے جامعات المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔مجلس خُدّام المساجد مجلس خدّام المساجد کے تحت زَم زَم نگر حیدرآباد میں ٭جامع مسجد فیضانِ جمال ِ مصطفیٰ کا بدستِ رکنِ شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری ٭جامع مسجد فیضانِ صدیق اکبر اور ٭جامع مسجد سروری کا بدستِ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری افتتاح ہوا جبکہ ٭سردارآباد فیصل آباد میں کینال روڈ آصف اسٹیٹ پر جائے نماز کا افتتاح کیا گیا۔ ٭ڈویژن حویلی لکھا میں مسجد فیضان صدیق اکبر اور ٭مدینۃ الاولیاء ملتان میں جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔جبکہ مجلس خدّام المساجد ہی کے تحت ٭جڑانوالہ کے عبدالغفور ٹاؤن میں 10 مرلے،العمر ٹاؤن میں 5 مرلے ٭سردارآباد فیصل آباد کینال روڈ عبداللہ گارڈن میں 15 مرلے ٭ڈیرہ غازی خان بلوچ کالونی میں مسجد یارسول اللہ٭مانگا منڈی بائی پاس نیو اسکیم اور ٭کھرڑیانوالہ نئی سوسائٹی میں مسجد کیلئے پلاٹس کی ترکیب بنی۔ تقسیم اسناد اجتماعات مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت P.I.B کالونی اور لانڈھی شیر پاؤ کالونی باب المدینہ کراچی میں تقسیمِ اسناد اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدنی منّوں میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔ مجلس اصلاح برائے قیدیان کے مدنی کام ٭مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَ جَلَّ جیل خانہ جات میں درسِ قراٰن اوردرس و تدریس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ ماہ مختلف جیلوں میں 68 درسِ قراٰن میں2023، 211 مَدَنی دَرْس میں 3097 اور مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰنِ پاک کے 129 درجات میں 1836 قیدیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔مجلس مدنی قافلہ ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت 16 مارچ 2018ء کو زم زم نگر حیدر آباد اور ٹنڈو آدم (باب الاسلام سندھ) سے 1250اسلامی بھائی ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوئے جبکہ٭23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پرملک بھر سے 4309 مدنی قافلوں میں 30165 اسلامی بھائیوں نے 3 دن کے لئے راہِ خدا میں سفر کیا۔ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت گوجرانوالہ میں عظیمُ الشّان دُعائے صحت اجتماع ہوا، تقریباً ایک ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ٭باب المدینہ کراچی اور اسلام آباد G-11 کے مدنی مراکز میں تعویذاتِ عطاریہ کی تربیت دی گئی۔٭90ہزار85لوگوں کو اُن کے مسائل کے حل کے لئے مکتوباتِ عطاریہ و روحانی علاج پیش کئے گئے اور 10890 مکتوباتِ عطاریہ بائی پوسٹ روانہ کئے گئے۔ جبکہ مجلس مدنی بہاریں کے تحت باب المدینہ کراچی، مرکزالاولیاء لاہور، مدینۃ الاولیاء ملتان اور اسلام آباد میں اراکینِ کابینات و اراکینِ کابینہ کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں پنجاب کے مختلف شہروں سے صحافیوں نے شرکت کی۔٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں پی ایچ ڈی اور ایم فِل اسکالرز کے درمیان مدنی حلقوں اور باب المدینہ کراچی کی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں میو گورنمنٹ اسپتال سے ملحقہ آنکھوں کے ادارے اور کالج آف آفتھالمالوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز(College of Ophthalmology & Allied Vision Sciences) میں سنّتوں بھرا اجتماع اور فاروق آباد کے گورنمنٹ اسپتال میں مدنی حلقہ جبکہ مرکز الاولیاء لاہورمیں اساتذہ اجتماع ہوا جس میں پرنسپلز، پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت کی۔٭مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کے تحت فیضانِ مدینہ گلزارِ طیبہ سرگودھا میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں سابق قومی کرکٹر نوید لطیف سمیت کرکٹ اور ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٭مجلس تاجران کے تحت ٭مرکز الاولیاء لاہور اور گوجرانوالہ میں مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے تاجر اجتماع میں بیان فرمایا جبکہ٭اورنگی ٹاؤن میں الیکٹرانکس شاپ٭پاپوش مارکیٹ٭واٹر پمپ٭اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ صدر٭منظور کالونی میں فرنیچر مارکیٹ ٭اسلام آباد اور٭مدینہ بینکیوٹ ہال میں سنتوں بھرے اجتماع،مدنی حلقے اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا۔٭مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدرآباد میں ذمہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ پاک انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے مدنی پھول دیئے۔ ٭مجلس ماہی گیر کے تحت فِشری اور ابراہیم حیدری با ب المدینہ کراچی میں نیکی کی دعوت اور مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔ ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت لالہ موسیٰ پنجاب میں رکنِ شوریٰ فضیل عطاری نے مدنی حلقے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے تحت صادق آباد کے علاقے سکھیکی منڈی میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔٭مجلس اوراقِ مقدّسہ کے تحت مارچ 2018 ء میں مقدّس اوراق کے 150 بورے ٹھنڈے کئے گئے اورمقدّس اوراق کو بے ادبی سے بچانے کے لئے مختلف مقامات پر 125 باکس لگائے گئے۔٭مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مارچ 2018ءمیں عطاری ،حسنینی، گیلانی، سہروردی اور برکاتی کابینات میں کُل 48 محارم اجتماعات ہوئے جن میں تقریباََ 645 محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور101 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
کوپن کے سوالات کے درست جوابات
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“شعبان المعظم1439ھ کے سلسلہ ”جواب دیجئے“ میں بذریعہ قرعہ اندازی ان تین اسلامی بھائیوں کا نام نکلا:”حافظ امتیاز عطاری (گلزار طیبہ پنجاب)، یونس عطاری (تاجپور)، اشفاق عطاری(گلزارِ طیبہ سرگودھا)“ انہیں مدنی چیک روانہ کردیے گئے۔ درست جوابات: (1)حضرت آدم علیہ السَّلام (2) 7سال درست جوابات بھیجنے والوں میں سے 12 منتخب نام:(1)حسان رضا (باب المدینہ کراچی) ،(2) محمد زوار خان (میانوالی) ، (3) بنتِ سرفراز عطاریہ (سردارآبادفیصل آباد)،(4) محمد عامر عطاری (اوکاڑہ)، (5) غوث احمد (مظفر گڑھ)،(6) بنتِ حسین (خانیوال) ، (7) بنتِ افضل عطاری (سردار آباد فیصل آباد)، (8)احتشام عطاری(ننکانہ)، (9)عبد المالک (بدین، باب الاسلام سندھ) (10)محمد امجد علی عطاری (ضلع منڈی بہاؤالدین)، (11)امِّ رجب عطاریہ(باب المدینہ کراچی)
Comments