اَذان کی فضیلت و اہمیت

آؤ بچو حدیث رسول سنتے ہیں

 اذان کی فضیلت و اہمیت

*مولانامحمد جاوید عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2024ء

ہمارے پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اِذَا نَادَى الْمُنَادِي فُتِحَتْ اَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاء یعنی مؤذن جب اذان دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جا تے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔(مستدرک للحاکم، 2/243،حديث:2048)

مسلمانوں کو نماز میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے بلند آواز سے کہے جانے والے کلمات”اللہ اکبر، اللہ اکبر۔۔۔“ کو اذان کہتے ہیں۔اذان مسلمانوں کی عبادات میں سے ایک عبادت ہے، اللہ پاک کی رضا کے لئے اذان دینے والے اور اس کا جواب دینے والے کو بھی بہت سارا ثوب ملتا ہے۔

اذان کی بہت ساری برکتیں ہیں جیسا کہ اذان سے ڈر اور خوف ختم ہو جاتا ہے ، جب نماز کیلئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے ، جہاں اذان ہوتی ہے وہاں رحمت  نازل ہوتی ہے۔

پیارے بچّو! جب اذان کی اتنی اہمیت ہے تو اس کے آداب بھی اتنے ہی زیادہ ہیں لہٰذا جب مسجد میں اذان ہو تو آپ کھیل کود، ہوم ورک وغیرہ چھوڑ کر خاموشی سے اذان سنیں اور جيسے جیسے مؤذن صاحب کہہ رہے ہیں وہی الفاظ آپ بھی دوہراتے جائیں، ہر کلمے پر بہت ساری نیکیاں ملیں گی، اللہ پاک راضی ہوگا۔اذان کے بعد دعا  کی قبولیت کا وقت ہے اس لئے  اس وقت دعا مانگیں، بہتر یہی ہے کہ اذان کے بعد والی دعا  یاد کر کے وہی   دعا مانگیں دیگر دعائیں بھی مانگ سکتے ہیں۔

یہ دعا  مکتبۃُ المدینہ کے شائع شدہ  رسالے ”فیضانِ اذان“ میں سے یادکرسکتے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں اذان کی اہمیت و فضیلت کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغُ التحصیل جامعۃُ المدینہ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی

Share