جنت کے وارث

باتوں سے خوشبو آئے

جنّت کے وارث

جنّت کی زمین کے وارث وہ لوگ ہیں جو پانچوں نَمازیں باجماعت ادا کرتے ہیں۔

(ارشادِ حضرت سیّدُنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما)(حسن التنبہ ، 3 / 209)

نیّت کی اہمیت

کئی چھوٹے اعمال کو (اچھی) نیّت(Good Intention) بڑا بنا دیتی ہے جبکہ کئی بڑے اعمال کو (بُری) نیّت چھوٹا کردیتی ہے۔

(ارشادِ حضرت سیّدُنا عبداللہ بن مبارکرحمۃ اللہ علیہ)

(سیر اعلام النبلاء ، 7 / 616)

عالم ہی اللہ کا ولی ہوسکتا ہے

اگر علمائے کرام اللہ کے ولی نہیں ہیں تو پھر کوئی بھی اللہ کا ولی نہیں ہے۔

(ارشادِ حضرت امام ابوحنیفہ و امام شافعی رحمۃ اللہ علیہما)

(حیاۃ الحیوان ، 2 / 19)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

نبیوں کے نبی صلَّی اللہ علیہ وسلَّم

حقیقۃً  تمام انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام ہمارے حُضور نبیُّ الانبیاء صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کے اُمّتی ہیں ، انہیں نبوت دی ہی اس وقت ہے جب انہیں محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کا اُمّتی بنالیا ہے۔     (فتاویٰ رضویہ ، 5 / 66)

اگر جینے کی حسرت ہے تو کچھ پہچان پیدا کر

صالح وطالح (یعنی اچھا اور بُرا) کسی کے منہ پر نہیں لکھا ہوتا ، ظاہر ہزار جگہ خصوصاً اس زَمَنِ فِتَن (یعنی فتنوں سے بھرپور زمانے) میں باطِن کےخلاف ہوتا ہے۔                            (فتاویٰ رضویہ ، 22 / 232)

عطّار کا چمن کتنا پیارا چمن

کس چیز سے روزہ اِفطار کیا جائے؟

بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کھجور(Date) ، پانی یا نمک (Salt) سے روزہ اِفطار کرنا ضَروری ہے ، ایسا نہیں ہے بلکہ کسی بھی کھانے یا پینے کی چیز سے روزہ اِفطار کرسکتے ہیں۔ ہاں! کھجور یا پانی سے روزہ افطار کرنا سنّت ہے۔

(مدنی مذاکرہ ، 18رمضان المبارک1437ھ)

سوشل میڈیا کے ذریعے کسی کی اصلاح کرنا

جہاں ضَرورت ہو وہاں بے شک علی الاعلان اِصلاح کی جائے مگر آج کل بعض نادان لوگ اِصلاح کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمان کے عیب لاکھوں لوگوں تک پہنچا دیتے  ہیں جس سے اس مسلمان کی عزت محفوظ نہیں رہتی۔ (مدنی مذاکرہ ، 5محرم الحرام 1441ھ)

قرض لے کر عمرہ کرنا

قرض لے کر عُمرہ کرنا جائز ہے مگر اس سے بچا جائے کیونکہ بعض لوگ قرض لے کر عُمرہ تو کرلیتے ہیں اور پھر قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے منہ چھپاتے ہیں۔   (مدنی مذاکرہ ، 19رمضان المبارک1437ھ)

 


Share

Articles

Comments


Security Code