زندگی مختصر ہے

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے آڈیو پیغام کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بابا جزیرہ و بابا بھٹ کے عاشقانِ رسول اور مجلسِ ماہی گیر کے مدنی کاموں کی نیتیں پیش کیں ( جیسے کشتیوں میں بھی نیکی کی دعوت کا سلسلہ کریں گے ، مچھلیوں کے شکار پر جانے والی کشتیوں میں بھی نیکی کی دعوت و مدنی حلقے کا سلسلہ کریں گے) اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے اسلامی بھائیوں کے لئے دُعا کی التجا کی۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابی آڈیو پیغام میں فرمایا :

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین ، بابا جزیرہ و بابا بھٹ کے عاشقانِ رسول اور اراکینِ مجلسِ ماہی گیر کی خدمات میں :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مَا شَآءَ اللّٰہ! آپ کی آوازیں سنیں ، آپ کی بڑی پیاری پیاری نیتیں بھی سامنے آئیں کہ کشتیوں میں بھی نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوگا۔

دشت تو دشت ہیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے

بحرِ ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے

اللہ کریم آپ کی نیتوں پر آپ کو استقامت دے ، خوب نیکی کی دعوت عام کریں ، سنتوں کی دھوم دھام مچادیں ، اللہ سب کو خوش رکھے۔ مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزاریں ، روزانہ غور و فکر کرکے اس کے خانے پُر کریں اور اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے ذمہ دار کو جمع بھی کروائیں ، مدنی دورے کی بھی ترکیب رہے ، مدرسۃُ المدینہ بالغان کا سلسلہ ہو ، سب کے سب قراٰنِ کریم پڑھنے یا پڑھانے میں مشغول ہوں اور ہر مہینے تین دن مدنی قافلے کا سفر لازمی کریں ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع بھی آپ کی زندگی کا حصہ بنا رہے۔ مغرب سے اجتماع شروع ہوجاتا ہے ، رات کو وہیں مسجد میں آرام کرنا ہے ، تہجد کے لئے اٹھنا ہے اور پھر فجر ، اشراق و چاشت اور صلوٰۃ و سلام پڑھ کر جانا ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ۔  جلدی جلدی مجھے اپنی اچھی اچھی ، پیاری پیاری نیتیں بھیجیں ، یہ سب آپ نے کرنا ہے ، زندگی مختصر ہے!

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

سامان سو برس کا ہے پَل کی خبر نہیں

بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


Share

Articles

Comments


Security Code