مدنی رسائل کے مطالعہ کی دُھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2021

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ذُوالحجۃِ الحرام1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

(1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ جانوروں کے بارے میں دلچسپ سُوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے انسانوں اور جانوروں پر رحم کرنے والا دل عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن۔

(2)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ 60حج کرنے والا حاجی “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہر سال مقبول حج نصیب فرما اور اُسے سبز سبز گُنبد کے سائے میں شہادت اور جنّتُ البقیع میں خیر سے مَدفَن نصیب فرما ، اٰمِیْن۔

(3)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ حضرتِ عُثمان بھی جنّتی جنّتی “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پیارے صحابی حضرتِ عُثمانِ غنی  رضی اللہُ عنہ  کی سخاوت و حیا سے حصّہ نصیب فرما اور اُسے جنّتُ الفِردوس میں بِلا حساب داخِل کر ، اٰمِیْن۔

(4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رِسالہ “ امیرِ اَہلِ سنّت کا پہلا سفرِ مدینہ “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا سفرِ مدینہ “ پڑھ یا سُن لے اُسے بار بار حج و زیارتِ مدینہ نصیب فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن۔

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

جانوروں کے بارے میں دلچسپ سُوال جواب

21لاکھ71ہزار836

8لاکھ68ہزار597

30لاکھ40ہزار433

60حج کرنے والا حاجی

15لاکھ74ہزار950

6لاکھ79ہزار863

22لاکھ54ہزار813

امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا سفرِ مدینہ

17لاکھ56ہزار218

8لاکھ69ہزار592

26لاکھ25ہزار810

حضرتِ عثمان بھی جنّتی جنّتی

19لاکھ76ہزار698

8لاکھ21ہزار897

27لاکھ98ہزار595

 


Share

Articles

Comments


Security Code