علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2023

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) محمد عادل نائیک ( ایڈووکیٹ سیالکوٹ چیمبرنمبر11 رومی بلاک ڈسٹرکٹ کورٹس سیالکوٹ ) : ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی طباعت و مضامین کے اعتبار سے ایک منفرد شمارہ ہے۔

متفرق تأثرات

 ( 2 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر مضمون اپنی مثال آپ ہے مگر ” حُسنِ معاشرت کے نبوی اُصول “ کی تو بات ہی سب سے الگ ہے ، میرا مشورہ ہے کہ ” جَوامعُ الکَلِم “ کے نام سے بھی ایک مضمون شامل کیا جائے۔ ( نورالمصطفےٰ عطّاری ، حافظ آباد ، پنجاب )  ( 3 ) اَلحمدُ لِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکت اور اس کے دل چسپ مضامین کی بدولت میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ ( محمدعامر نیاز ، کرم پور تحصیل میلسی ، پنجاب )  ( 4 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ایسے مضامین بھی شامل کئے جائیں جس میں بچوں اور بڑوں کو اللہ پاک کے نیک بندوں سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے طریقے بتائے جائیں۔  ( محمد محبوب عطّاری ، جڑانوالہ پنجاب )   ( 5 )  مَا شَآءَ الله ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت ہی پیارا میگزین ہے ، اس میں موجود مواد نہ صرف نوجوانوں ، بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کے لئے انتہائی مفید ہے ، سب کو اس کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ ( محمد منیر سعید عطاری ، سمہ سٹہ ، بہاولپور ، پنجاب )   ( 6 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، اس کے مضامین میں مجھے تفسیرِ قراٰنِ کریم ، حدیث شریف کی شرح اور مدنی مذاکرے کے سوال جواب پسند ہیں۔ ( محمد وقاص ، حیدرآباد سندھ )   ( 7 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بچوں کا ماہنامہ بہت اچھا لگا کہ کس طرح ہر بات واضح کرکے بچوں کو سمجھائی گئی ہے کہ بچے آسانی سے سمجھ جائیں۔ ( بنتِ محمدخالد ، کراچی سندھ )   ( 8 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا بات ہے ! یہ بچّوں اور بڑوں سب کے لئے علم کا خزانہ ہے ، ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ اور ” دارُالافتاء اہلِ سنّت “ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، گھر کے بچے بھی ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ( بنتِ تنویر عطاریہ ، قصور پنجاب )   ( 9 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر سلسلہ اپنی مثال آپ ہے مگر مفتی قاسم صاحب کا سلسلہ ” آخر درست کیا ؟  “ مدینہ مدینہ  ( بہت زبردست )  ہوتا ہے۔ ( بنتِ ہارون ، راولپنڈی )   ( 10 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی ایک بہترین کاوش ہے ، اس سے ہمیں بہت سے دینی اور دنیاوی مسائل سیکھنے کو ملتے ہیں ، اس میں بچّوں کے لئے کہانیاں دی جاتی ہیں جس سے بچوں کی بھی پڑھنے میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔  ( بنتِ محمد الیاس ، راولپنڈی )   ( 11 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک بہت اچھا میگزین ہے ، یہ ہر عمر کے افراد کے لئے تربیت کا بہترین ذریعہ ہے ، اس دور میں اس سے اچھا اسلامک میگزین میری نظر میں کوئی نہیں ہے ، یہ بےشک مرشدِ کریم امیرِ اہلِ سنّت کا فیضان ہے۔ ( اُمِّ عمر ، راولپنڈی )   ( 12 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں عبدالحبیب بھائی کا سفر نامہ بہت اچھا لگتا ہے۔ ( بنتِ عبدالمجید عطاریہ ، واہ کینٹ )


Share