بچّوں اور بچیوں کے 6 نام
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2023
سرکارِمدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔
( جمع الجوامع ، 3 / 285 ، حدیث : 8875 ) یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ، ان کے معنیٰ اور نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔
بچوں کے 3 نام
نام |
پکارنے کے لئے |
معنیٰ |
نسبت |
محمد |
عبدُ الہادی |
ہدایت دینے والے کا بندہ |
اللہ پاک کے صفاتی نام کی طرف لفظِ عبد کی اضافت کے ساتھ |
محمد |
عَمّار |
تحمل مزاج ، باوقار |
صحابی رضی اللہ عنہ کا مبارک نام |
محمد |
مُحسِن |
بھلائی کرنے والا |
سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نواسے کا مبارک نام |
بچیوں کے 3 نام |
|||
|
جُوَیْرِیَہ |
چھوٹی لڑکی |
اُمُّ المؤمنین رضی اللہ عنہا کا مبارک نام |
|
سارَہ |
شریف ، معزز |
اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی زوجہ محترمہ کانام |
|
عقیلہ |
سمجھدار |
صحابیہ رضی اللہ عنہا کا مبارک نام |
( جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے6ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں )
Comments