آدھے اور پورے سردرد سے آرام ملے گا اِن شآءَ اللہ

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2023

اِن شآءَ اللہ بیٹا ملے گا !

عورت ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یعنی 100بار پارہ 17 ، سُورۃُ الْاَنْبِیاء کی آیت 89پڑھے ، اِن شآءَ اللہ بیٹے کی نعمت ملے گی۔

 ( زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی ، ص25 ، 26 )

نظرِ بد کیسے اتاریں ؟

ایک مرتبہ سورۃُ الکوثر پڑھ کر بچّے کے سیدھے گال پر دَم کیجئے۔ دوسری مرتبہ سورۃُ الکوثر پڑھ کراُلٹے گال کی طرف اور تیسری مرتبہ پڑھ کراس کی پیشانی پردَم کردیجئے اِن شآءَ اللہ نظر اُتر جائے گی۔ ( شروع میں تین بار دُرُود شریف ایک بار اَعُوْذ اور ہر بار سورۃُ الکوثر سے قبل پوری بِسمِ اللہ پڑھنی ہے )   ( بیمار عابد ، ص43 )  

آدھے اور پورے سردرد سے آرام ملے گا اِن شآءَ اللہ

 لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ 65بار بعد نمازِ  عصر پڑھ کر سر پر دَم کرنے سے آدھے اورپورے سر کا دَرْد اللہ پاک کے کرم سے ختم ہوجائے گا۔

 ( بیمار عابد ، ص38 )

ٹانگ کا درد چند منٹ میں جاتا رہا

ماہنامہ فیضانِ مدینہ  کے ہیڈ آف ڈیپارٹ مولانا مہروز علی عطّاری مدنی کو ایک اسلامی بھائی نے واٹس اپ پر پیغام دیا کہ آج صبح سے میری ایک ٹانگ میں گھٹنے سے لے کر پاؤں تک بہت درد ہورہا تھا تو میں نے عصر کی نماز کے بعد ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2023ء کے شمارے سے ”دَردوں سے نجات کا وظیفہ“ صرف چند منٹ پڑھا تو مجھے دَرد کا پتا بھی نہیں چلا اور اَلحمدُ لِلّٰہ میری تکلیف دُور ہوگئی۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شماروں میں جو بھی روحانی علاج شامل کئے جاتے ہیں وہ بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ، اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں روحانی علاج نہ لکھا ہوتا تو پتا نہیں میری تکلیف کا کیاہوتا۔ اللہ پاک آپ کو اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پوری ٹیم کو سلامت رکھے اور مزید ترقی عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code