جانوروں پر ظلم مت کیجئے!

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

جانوروں پر ظلم مت کیجئے!

* اویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی2022ء

اچّھے بچّو!

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں:

جانوروں پر ظلم کرنے سے بچنا چاہئے اور اُن پر رَحم کرنا چاہئے کہ یہ بے چارے اپنے اُوپر ہونے والے ظلم کی کسی بندے سے فریاد نہیں کرسکتے اور ایسی بے کسی و بے بسی کے عالَم میں اللہ کی جناب میں فریاد کرتے ہیں۔ بچّوں کو بھی روکنا چاہئے کہ بعض بچے  چیونٹیاں ماردیتے ہیں ،  تتلی کے پیچھے بھاگ کر اُسے پکڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اُس کے پَر ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ کہیں کی نہیں رہتی ،  یوں ہی مکوڑے مارتے رہتے ہیں ،  تو جو چیز بے ضَرَر یعنی تکلیف دینے والی نہ ہو اُس کو نہیں مار سکتے۔ ہاں! مچھر وغیرہ جو چیزیں اِیذا دیں اُن کو مار دیناچاہئے۔ اللہ کریم ہم سب کو بندوں ،  جانوروں اور کیڑے مکوڑوں پر بھی ظلم کرنے سے بچائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم (ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط : 92) ،  بچوں کو عطر لگانا کیسا ؟  ،  ص15)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت(قسط15)، جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟، ص18ملخصاً)

پیارے بچّو! پتا چلا کہ جانوروں پر ظلم نہیں کرنا چاہئے، بعض بچے قربانی کے جانوروں مثلاً بکرا، دنبہ، مینڈھا، گائے وغیرہ کو گھماتے ہیں اور جب یہ نہیں چلتے تو ان کو مارتے ہیں یا ان کی رسی کو زور سے کھینچ رہے ہوتے ہیں جس سے ان کو تکلیف ہوتی ہے، ایسے جانور کو چوٹ لگنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔  لہٰذا ہمیں ایسا بالکل بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ ہمیں جانوروں پر رحم کرتے ہوئے ان کے کھانے پینے وغیرہ کا خیال رکھنا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code