قربانی کی کھال کس کام آسکتی ہے ؟

قربانی کی کھال کس کام آسکتی ہے ؟

محترم قارئین کرام !

 * قربانی کی کھال ہر اس کام میں صَرْف کرسکتے ہیں جو قُرْبَت  ( یعنی نیکی )  و کارِخیرو باعثِ ثواب ہو۔  

( فتاویٰ رضویہ ، 20 / 473 )  

 * قربانی کرنے والا کھال کوباقی رکھتے ہوئے اُسے اپنے کسی کام میں لاسکتا ہے ، مثلاً اس کی جانماز بنائے ، چلنی  ( چھلنی ) ، تھیلی ، مَشکیزہ ، دسترخوان ، ڈول وغیرہ بنائے یا کتابوں کی جِلدوں میں لگائے ، یہ سب کرسکتا ہے۔ ( بہار شریعت ، 3 / 345 ، 346 )  

 * قربانی کی کھال جانور ذَبْح کرنے والے کو اُجرت میں نہیں دے سکتے کہ اس کواُجرت میں دینا بھی بیچنے ہی کے معنی میں ہے۔

 ( الہدایۃ ، الجزءالرابع ، 2 / 361 )

اَلحمدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے ڈھیروں ڈھیر اخراجات پورے کرنے میں عاشقانِ رسول کی طرف سے دی جانے والی قربانی کی کھالوں کا بھی بہت بڑا حصہ ہوتاہے ، لہٰذا اپنے جانور کی قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجئےاور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔اللہ کریم ہر مسلمان کی قربانی قبول فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یادرکھئے ! آپ کی جمع کروائی ہوئی قربانی کی کھال

ناظرہ اور حفظِ قراٰن کی تعلیم پانے والے تقریباً 3لاکھ23ہزارطلبہ و طالبات

عالم کورس کرنے والے تقریباً1 لاکھ 17 ہزار طلبہ و طالبات

تربیتی کورسز کے ہزاروں طلبہ و طالبات ، علم دین پڑھانے والے ہزاروں معلّمین ومعلمات

اور دیگر بیسیوں قسم کے دینی کاموں میں مصروف افرادمیں سے کسی کی بھی تعلیم وغیرہ کا حصہ بن سکتی ہے۔

یہ عظیم سعادت ہے اسے پانے کی بھرپور کوشش کیجئے۔

قربانی کی کھال جمع کروانے کے لئے اپنے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیے۔


Share