علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا ابومحمد دیدار حسین چاچڑ عطاری ( فاضل جامعہ عربیہ مجددیہ بحرالعلوم کنری ، عمرکوٹ سندھ ) : ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک زبردست علمی و روحانی میگزین ہے ، اس میں اتنے عمدہ عمدہ مضامین اور سلسلے ہوتے ہیں کہ مکمل پڑھنے سے پہلے ماہنامہ چھوڑنے کا دل نہیں کرتا ، الله کریم مجلس ماہنامہ اور دعوتِ اسلامی کو خوب ترقی عطا فرمائے۔

 ( 2 ) قاری شاہد خان چشتی  ( میانوالی ) : ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے ہر مہینے ایک منفرد مواد ملتا ہے اور ہر ماہ اس ماہنامہ سے بُزرگانِ دین کے اعراس وغیرہ کا پتا چل جاتا ہے۔

متفرق تأثرات وتجاویز

 ( 3 ) مَاشآءَ اللہ ! ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت اچھے اصلاحی مضامین ہوتے ہیں ، ایک مشورہ عرض کرنا تھا کہ ہر ماہ صبر ، قناعت ، شکر ، زُہد اور تجسس وغیرہ پر مکمل مضمون اسباب اور علاج کے ساتھ شامل کیجئے۔ ( عبدالمجید ، ملکوال ، ضلع منڈی بہاء الدین پنجاب )   ( 4 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مجھے ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ اور ” دارُ الافتاء اہلِ سنّت “ بہت اچھے لگتے ہیں۔ ( سجاد علی ، کراچی )   ( 5 ) ویسے تو سارے کا سارا ماہنامہ بہت اچھا ہوتا ہے مگر مجھے نگرانِ شوریٰ کا مضمون ” فریاد “ بہت اچھا لگتا ہے ، مَاشآءَ اللہ ان کے بیانات اصلاحی ، علمی اور رقت انگیز ہوتے ہیں۔ ( محمد یاسر ، تحصیل لالیاں ، ضلع چنیوٹ )   ( 6 ) مَاشآءَ اللہ ! ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت بہترین معلوماتی میگزین ہے ، پڑھنے لگتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ ایک ہی نشست میں پورا پڑھ لیں۔ ( خالد اقبال ، کوٹ غلام محمد ، سندھ )   ( 7 ) میں اَلحمدُلِلّٰہ ہر مہینے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھتی ہوں ، مجھے فروری 2023ء کے ماہنامہ میں مضمون ” خود سوزی “ ، ” اگر اپنے بچّوں کو دوست نہ بنایا تو… “ اچھے لگے اور مارچ2023ء کے شمارے میں ” کھانے کی نفسیاتی بیماری “ بہت اچھا لگا۔ ( بنتِ عنایت اللہ ، کراچی )   ( 8 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا بات ہے ! یہ ہمارے پیر و مرشد اور دعوتِ اسلامی کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جو ہمیں بہت علمِ دین سکھاتا ہے اور ہماری اصلاح کرتا ہے۔ ( بنتِ خوشی محمد ، ملتان )   ( 9 ) ہم بہن بھائی ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بچّوں کا ماہنامہ بہت زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں اور پورے مہینے ہم ماہنامے کا انتظار کرتے ہیں ، ماہنامہ میں کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جن کے معنی ہمیں نہیں آتے ، آپ سے گزارش ہے کہ مشکل الفاظ کے معنیٰ صفحے کے آخر میں لکھ دیا کریں۔ ( مدنی منی ، حمنہ خان )   ( 10 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں سیرتِ رسول پڑھنے کا موقع ملا جس کو پڑھ کر میرا دل پُرسکون اور باغ باغ ہوگیا ، میں شکریہ ادا کرتی ہوں دعوتِ اسلامی کا کہ یہ ہمارے لئے Great Opportunity ہے کہ ہر ماہ بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے ، یہ دعوتِ اسلامی کی بہت ہی اچھی کاوش ہے۔ ( بنتِ غلام حسن ، کاوان آئرلینڈ )   ( 11 ) اَلحمدُلِلّٰہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہر ماہ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے اور اسے پڑھ کر آنے والے ماہنامے کا انتظار رہتا ہے ، نیز ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ” اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ ، بچوں کی تربیت کے حوالے سے اور سب سے بڑھ کر بزرگانِ دین کے اعراس کے حوالے سے مَاشآءَ اللہ کافی ساری معلومات ملتی ہیں۔  ( اُمِّ ابراہیم ، شارٹ کورسز ذمہ دار ، ترکی )


Share