بزرگان دین کے مبارک فرامین

*  مولانا ابو نوید عطاری مدنی

باتوں سے خوشبو آئے

عورت کواس کے چمن میں رہنے دو!

عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چمن میں پھول اور پھول چمن میں ہی ہر ابھرا رہتا ہے اگر توڑ کر باہر لایا گیا تو مرجھا جائے گا۔ اسی طرح عورت کا چمن اس کا گھر اور اس کے بال بچے ہیں اس کو بلاوجہ باہر نہ لاؤ ورنہ مرجھا جائے گی۔ (ارشاد حکیمُ الْاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ )    (اسلامی زندگی ، ص 106)

عبادت کی روح

تمام عبادتوں کی روح محبتِ الٰہی ہےجس شخص میں محبتِ الٰہی جتنی زیادہ ہوتی جائے گی اتنا ہی وہ عبادت و ریاضت زیادہ کرنے لگے گا ۔ (ارشاد خواجہ شمس الدین سیالوی  رحمۃُ اللہِ علیہ  )    ( فیضان شمسُ العارفین ، ص 70)

وقت کا اچھا استعمال

میں اپنوں سے اُلجھ کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا اتنا وقت میں تبلیغ دین اور بد مذہبوں کی تردید میں صرف کروں گا۔ (ارشاد محدث اعظم پاکستان  رحمۃُ اللہِ علیہ )   ( تذکرہ محدث اعظم پاکستان ، 2 / 439 )

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

ساٹھ سال کی عبادت ضائع

جو رُکوع وسجود میں تعدیل (یعنی اِنہیں ٹھہر ٹھہر کرادا) نہ کرے ساٹھ بر س تک اِسی طر ح نماز پڑھے اُس کی نمازیں قبول نہ ہوں گی ۔  ( ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص63)

نماز روزے کا انکار

نماز سے منکر کافرہے ، روزہ سے منکر کافر ہے ، جو نماز پڑھنے کو براکہے ، نماز ی پر نماز پڑھنے کی وجہ سے طعن وتشنیع کرے کافر ہے۔   (فتاوی رضویہ ، 14 / 356)

معجزاتِ انبیاء اور ہمارا عقیدہ

جوشخص معجزاتِ انبیاء  علیہم الصّلوٰۃُوالسّلام  کوغلط بتائے کافر مرتد ہے ، مستحقِ لعنت ابد ہے۔

(فتاویٰ رضویہ ، 14 / 323)

عطّار کا چمن ، کتنا پیارا چمن!

گناہوں پر رونا

گناہ کرنا نہیں چاہئے اور(گناہوں پر)رونا چھوڑنا بھی نہیں چاہئے ۔   (مدنی مذاکرہ ، 3رمضان 1442رات)

روح کی غذا

’’رُوح ‘‘کی غذا اللہ پاک کا ذکر ہے۔     (مدنی مذاکرہ ، 16رمضان المبارک 1442ھ بعد عصر)

پُراَثرشخصیت

سب سے بڑا متاثِّر کُن شخص وہی ہے جو گناہوں سے بچتا ہو اور اُس کا ہر قدم سنتوں کے راستے پر پڑتا ہے۔

(مدنی مذاکرہ ، 25رمضان المبارک 1442ھ رات)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ


Share

Articles

Comments


Security Code