مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2022ء

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے جُمادَی الاُخریٰ اور رجبُ المرجب 1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ اَقْوالِ صِدّیقِ اکبر  رضی اللہُ عنہ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی نسلوں کو صحابہ و اہلِ بیت کی سچّی غلامی نصیب فرما اور عشقِ رسول کی لازَوال دولت سے مالا مال فرما کر بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ عرش کا سایہ “ پڑھ یا سُن لے اُسے قِیامت کی سَخْت گرمی میں عرش کا سایہ نصیب فرما کر اپنے راضی ہونے کی خوشخبری عنایت فرما۔ اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ “ فیضانِ امام جعفر صادق “ پڑھ یا سُن لے اُسے تمام صحابہ و اہلِ بیت کا سچّا غلام بنا اور اسے امام جعفر صادق کے پیارے پیارے نانا جان ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی قیامت میں شفاعت نصیب فرما۔ اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے میاں بیوی کے بارے میں سوال جواب “ پڑھ یا سُن لے اُس کا گھر امن کا گہوارہ بنا اور اس کو اپنی ساری فیملی کے ساتھ مدینے کی بار بار حاضری نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

اَقْوالِ صِدّیقِ اکبر  رضی اللہُ عنہ

19لاکھ96ہزار290

8لاکھ91ہزار11

28لاکھ87ہزار301

عرش کا سایہ

15لاکھ40ہزار579

8لاکھ41ہزار265

23لاکھ81ہزار844

فیضانِ امام جعفر صادق

16لاکھ71ہزار985

9لاکھ97ہزار768

26لاکھ69ہزار753

امیرِ اہلِ سنّت سے میاں بیوی کے

بارے میں سوال جواب

13لاکھ17ہزار401

8لاکھ21ہزار842

21لاکھ39ہزار243


Share

Articles

Comments


Security Code